<center> [[سید علی خامنہ ای]] : مجاہد ہیرو، کمانڈر [[یحیی سنوار]] اپنے شہید ساتھیوں سے جا ملے۔ وہ مزاحمت و جہاد کا درخشاں چہرہ تھے جو فولادی عزم کے ساتھ ظالم و جارح دشمن کے مد مقابل ڈٹے رہے، مدبرانہ کوششوں اور شجاعت سے اس کے منہ پر طمانچہ مارا، اس علاقے کی تاریخ میں 7 اکتوبر جیسی ضرب اپنی یادگار کے طور پر چھوڑی، جس کی بھرپائی ناممکن ہے اور اس کے بعد عزت و سربلندی کے ساتھ شہدا کی معراج کے لئے پرواز کر گئے۔</center>
[[سید روح اللہ موسوی خمینی|امام خمینی]] :"'''عیدِ غدیر''' کا دن وہ دن ہے جس میں '''[[حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم|پیغمبرِ اسلام (صلّیالله علیه وآله)]]''' نے حکومت کی ذمہ داری کو معین فرمایا اور قیامت تک کے لیے '''اسلامی حکومت''' کے نمونے کو طے کر دیا۔”
* '''[[ربیع الثانی]]''' ربیع الثانی جسے ربیع الآخر بھی کہا جاتا ہے ہجری سال کا چوتھا مہینہ ہے۔ اس مہینے کا سب سے اہم واقعہ [[حسن بن علی بن محمد|امام حسن عسکری علیہ السلا]]م کا یوم ولادت ہے جو 8 ربیع الثانی 232 قمری مہینے کو پیش آیا اور اس دن روزہ رکھنا مستحب ہے۔
* '''[[موسی مبرقع]]''' حضرت موسیٰ مبرقع علیہ السلام، [[محمد بن علی بن موسی|امام محمد تقی علیہ السلام]] کے فرزند اور [[علی بن محمد|امام علی نقی علیہ السلام]] کے بھائی تھے۔ آپ واجب التعظیم امامزادہ، عالمِ باعمل اور ساداتِ برقعی کے جدِ امجد ہیں، جنہوں نے شہرِ قم میں علم، تقویٰ اور خدمتِ [[اہل بیت|اہلِ بیتؑ]] کی روشن مثال قائم کی۔
* '''[[حسن بن علی بن محمد|امام حسن عسکری علیہ السلام اثنا عشری]]''' [[شیعہ|شیعوں]] کے گیا رہویں امام ہیں جو 232 ھ میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد [[امام ہادی علیہ السلام]] کو اس وقت کے خلیفہ نے سامرہ بلوایا ۔ وہ بھی اپنے والد کے ساتھ اس شہر میں چلے آئے اور اپنی شہادت تک عباسی خلفاء کے کارندوں کی نگرانی میں رہے۔