"سلمان ندوی" کے نسخوں کے درمیان فرق

ویکی‌وحدت سے
(«'''سید سلمان حسینی ندوی'''(1954ء) ہندوستان کے مشہور عالم دین، خطیب اور داعی اتحاد بین المسلمیں ہیں۔ آپ ناصبیت، غالی، رافضیت،، جمود، وتعطل،تجدد پسندی، عالم اسلام میں منافقت اور صہیونیت وصلیبیت پرستی کے خلاف آپ کی قلمی وزبانی جدوجہد مشہور ہے۔ دار...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 10:53، 5 اکتوبر 2024ء

سید سلمان حسینی ندوی(1954ء) ہندوستان کے مشہور عالم دین، خطیب اور داعی اتحاد بین المسلمیں ہیں۔ آپ ناصبیت، غالی، رافضیت،، جمود، وتعطل،تجدد پسندی، عالم اسلام میں منافقت اور صہیونیت وصلیبیت پرستی کے خلاف آپ کی قلمی وزبانی جدوجہد مشہور ہے۔ دار العلوم ندوۃ العلماء میں حدیث کے استاد اور عمید کلیۃ الدعوۃ والاعلام کی حیثیت سے برسوں خدمت انجام دی، اس وقت جامعۃ الامام أحمد بن عرفان الشھید، ملیح آباد،احمد آباد کٹولی، لکھنؤ کے ناظم، جمعیۃ شباب الاسلام کے صدر اور ہندوستان کے متعدد مدارس کے سرپرست ہیں۔

آپ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن رہے اور ابھی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کورٹ، عالمی رابطہ ادب اسلامی، اسلامی فقہ اکیڈمی اور دیگر کئی تنظیموں اور اداروں کے رکن ہیں۔ بھارت کے مشہور خطیب اور میں سے ہیں۔ حدیث اور علوم الحدیث اور شاہ ولی اللہ دہلوی کے علوم سے خصوصی اشتغال ہے۔ تصوف و سلوک میں لاہور کے شاہ نفیس الحسینی اور سید محمد رابع حسنی ندوی کے مجاز بیعت ہیں۔

آثار

ان کی اسانید حدیث پر محمد اکرم ندوی نے ایک کتاب العقد اللجيني في أسانيد المحدث الشريف سلمان الحسيني لکھی ہے جو دار الغرب الإسلامي بيروت سے 2004ء میں شائع ہوئی ہے ہوئی۔