حشد الشعبی

ویکی‌وحدت سے
نظرثانی بتاریخ 23:27، 2 دسمبر 2024ء از Saeedi (تبادلۂ خیال | شراکتیں) («'''حشد الشعبی''' عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی کے حکم پر تیرہ جون سن دو ہزار چودہ میں تشکیل پائی تھی ۔ اس فورس کے جوانوں نے عراق میں داعش کو کچلنے میں مرکزی کردار ادا کیا اور آج بھی دسیوں...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)

حشد الشعبی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی کے حکم پر تیرہ جون سن دو ہزار چودہ میں تشکیل پائی تھی ۔ اس فورس کے جوانوں نے عراق میں داعش کو کچلنے میں مرکزی کردار ادا کیا اور آج بھی دسیوں لاکھ عراقی جوان اس فورس کے پرچم تلےعراق میں سیکیورٹی کی ضمانت فراہم کئے ہوئے ہیں۔

عراق کی حشد الشعبی کی آٹھویں یوم تاسیس کی مناسبت سے پریڈ کا اہتمام

پریڈ کے دوران الحشد الشعبی کے جوانوں نے اپنی فوجی مہارتوں اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور ٹینک، بکتر بند گاڑیوں اور بھاری گولہ باری کے ہتھیاروں کی نمائش بھی کی گئی ۔ عراق کی حشد الشعبی کی آٹھویں یوم تاسیس کی مناسبت سے صوبہ دیالی میں واقع اس فورس کے مرکز میں پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔ وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے فوجی دستوں کا معائنہ کیا۔ فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق، یہ پریڈ المحمداوی فوجی مرکز میں منعقد ہوئی جو صوبہ دیالی کے مرکز بعقوبہ کے مضافات میں واقع ہے۔

پریڈ کے دوران الحشد الشعبی کے جوانوں نے اپنی فوجی مہارتوں اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور ٹینک، بکتر بند گاڑیوں اور بھاری گولہ باری کے ہتھیاروں کی نمائش بھی کی گئی ۔ وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے جو مسلح افواج کی اعلی کمان کے سربراہ بھی ہیں، پریڈ کا معائنہ کیا۔ اس پروگرام میں وزیر اعظم سمیت عراق کی متعدد سیاسی، ثقافتی اور فوجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

پریڈ کے اختتام پر بزرگ دینی مرجع آیت اللہ العظمی سیستانی کے ساتھ تجدید عہد بھی کیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی کے حکم پر تیرہ جون سن دو ہزار چودہ میں تشکیل پائی تھی ۔ اس فورس کے جوانوں نے عراق میں داعش کو کچلنے میں مرکزی کردار ادا کیا اور آج بھی دسیوں لاکھ عراقی جوان اس فورس کے پرچم تلےعراق میں سیکیورٹی کی ضمانت فراہم کئے ہوئے ہیں[1]۔

  1. عراق کی حشد الشعبی کی آٹھویں یوم تاسیس کی مناسبت سے پریڈ کا اہتمام-taghribnews.com/ur/news- شائع شدہ از: 23جولائی 2022ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 2 دسمبر 2024ء۔