4,287
ترامیم
Saeedi (تبادلۂ خیال | شراکتیں) |
Saeedi (تبادلۂ خیال | شراکتیں) |
||
سطر 82: | سطر 82: | ||
* مصرع الإلحاد ببراهين الإيمان | * مصرع الإلحاد ببراهين الإيمان | ||
{{اختتام}} | {{اختتام}} | ||
== مفتی اعظم عمان کی قم میں مراجع اعظم تقلید سے ملاقات == | |||
عمان کے مفتی اعظم علامہ احمد بن حمد خلیلی نے ایک وفد کے ہمراہ ایران کےعالمی مرکزی [[شیعہ]] شہر قم میں واقع ادیان و اسلامی مذاہب یونیورسٹی کا دورہ کیا۔اس دوران انہوں نے شیخ جامعہ حجۃ الاسلام والمسلمین ابوالحسن نواب سے ملاقات کی اور یونیورسٹی میں اباضیہ فقہ فیکلٹی کا افتتاح کیا۔ | |||
عالمی اردو خبررساں ادارے"نیوز نور" کی رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران شیخ جامعہ نے سب سے پہلے یونیورسٹی کے کورسز اور دروس سے متعلق ایک رپورٹ پیش کی اور اس کے بعد اس علمی مرکز میں درس و تدریس میں مصروف طلاب اور اساتذہ کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے کہا: ’’مختلف ادیان ومذاہب کے علمی نصاب کی اسلام کے ساتھ تطبیق اور موازنہ اس یونیورسٹی کی ایک نمایاں خصوصیت ہے‘‘۔ | |||
آگے چل کر آپ نے مختلف اسلامی مسالک کو ایک دوسرے سے قریب لانے کے باب میں جامعۂ ہذا کے بے شمار افادات و برکات پر تبصرہ کرتے ہوئے مزید کہا: ’’ ہماری یونیورسٹی نے معاشرہ اور عالم اسلام پر بہت سے نیک اثرات مرتب کئے ہیں، جن میں سے سب سے اہم اسلامی مسالک کے مابین اتحاد اور یکجہتی ہے‘‘۔ | |||
تقریب کے اگلے حصہ میں علامہ احمد بن حمد خلیلی نے اسلامی علوم کے طلباء اور محققین کی فضیلت پر روشنی ڈالی۔آپ نے کہا: ’’اللہ تعالیٰ تعلیم کے میدان میں خصوصاً اسلامی علوم کے حصول کے لئے قدم اٹھانے والے شخص کو اعلیٰ مرتبہ عطا کرتا اور اس کے درجات کو بلند قرار دیتا ہے‘‘۔ | |||
آپ نے مزید کہا کہ حصول علم ہی کے نتیجہ میں ایک طالب علم سیاسیات، تحقیق اور [[حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم|سنت رسولﷺ]] پر مبنی آداب معاشرت سیکھتا ہے۔ | |||
آپ نے تعلیم قرآن کو اتحاد کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا: ’’ا گر طلبہ قرآنی تعلیمات سے آگاہ ہوجائیں تو اس سے شیعہ اور سنی سمیت مختلف مسالک کے ماننے والے مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی پیدا ہوگی‘‘۔ | |||
=== آیت اللہ العظمیٰ عبداللہ جوادی آملی سے ملاقات === | |||
عمان کے مفتی اعظم کی آیت اللہ جوادی آملی سے ملاقات گذشتہ روز عمان کے مفتی اعظم علامہ احمد بن حمد خلیلی نے ظہر کے وقت اسراء بین الاقوامی فاؤنڈیشن کے دفتر جا کر حضرت آیت اللہ العظمیٰ عبداللہ جوادی آملی سے ملاقات کی۔ | |||
مشہور شیعہ مرجع تقلید حضرت آیت اللہ جوادی آملی نے اپنی علمی گفتگو کے دوران کہا: ’’« کُلُّ نَفْسٍ ذائِقَةُ الْمَوْتِ وَ إِنَّما تُوَفَّوْنَ أُجُورَکُمْ يَوْمَ الْقِيامَةِ فَمَنْ زُحْزِحَ عَنِ النَّارِ وَ أُدْخِلَ الْجَنَّةَ فَقَدْ فازَ وَ مَا الْحَياةُ الدُّنْيا إِلاَّ مَتاعُ الْغُرُورِ»۔ اس آیۂ کریمہ کے مطابق موت اور انسان کی جنگ میں کامیابی انسان کو ملے گی۔ اس لئے کہ انسان موت کو چکھتا ہے، موت انسان کو نہیں‘‘۔ | |||
آپ نے مزید کہا کہ انسان ایک مسافر کی طرح دنیا سے گذر رہا ہے۔ اس کے بعد وضاحت کی: ’’ « يا أَيُّهَا الْإِنْسانُ إِنَّکَ کادِحٌ إِلى رَبِّکَ کَدْحاً فَمُلاقيهِ» کی آیت بتاتی ہے کہ دنیا کی ہر شے زمینی اور مادی ہے اور صرف انسان ہی ہے جو ترقی اور کمال کی جانب آگے بڑھتا ہے‘‘۔ | |||
آگے چل کر آپ نے اختلافات سے پرہیز اور تقریب و اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: ’’اختلاف کے نتیجہ میں اسلامی مسالک کے پیروکاروں کا شیرازہ بکھر جاتا ہے اور نتیجہ میں اغیار کو رخنہ اندازی کا راستہ مل جاتا ہے‘‘۔ | |||
مشہور مفسر قرآن نے اس موقع پر رسول اللہﷺ کی ایک حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آنحضرتﷺ کے ارشاد کے مطابق اکیلے اور الگ تھلگ شخص کی مثال اس اکیلی بھیڑ کی ہے جو کسی بھیڑیے کے قریب ہو۔ چنانچہ صہیونزم اور امریکہ مسلم اقوام کی تاک میں بیٹھے بھیڑیے ہیں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کا اتحاد اور یکجہتی ہی انہیں اسلام کی چار دیواری سے دور رکھ سکتی ہی۔ | |||
=== عمان کے مفتی اعظم کی مدیر حوزۂ علمیہ آیت اللہ حسینی بوشہری سے ملاقات === | |||
گذشتہ روز بعد دوپہر حوزۂ علمیہ قم کے مدیر، ماہرین کونسل (شورای خبرگان) کے رکن اور امام جمعہ قم آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے حوزہ ٔ علمیہ اساتذہ سوسائٹی (جامعۂ مدرسین) کے دفتر میں عمان کے مفتی اعظم علامہ احمد بن حمد خلیلی کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران ایران اور عمان کے درمیان اچھے اور مثالی تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: ’’یہ دونوں ممالک کے علماء کے درمیان رابطہ کایک غیرمعمولی موقع ہے‘‘۔ | |||
آپ نے مزید کہا کہ فی الوقت ملک میں پانچ سو حوزات علمیہ ہیں جن میں ایک لاکھ بیس ہزار طلبہ دینی تعلیم کے حصول میں مشغول ہیں۔ان حوزات علمیہ میں کلام، فقہ، اصول، تفسیر اور فلسفہ وغیرہ کی تعلیم دی جاتی ہے۔ | |||
آیت اللہ حسینی بوشہری نے ایران اور عمان کے علماء کے درمیان علمی روابط کے فروغ نیز اتحاد بین المسلمین کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عالم اسلام کے حقیقی علماء کو مخاطب کر کے کہا: ’’ اگر آپ جیسے بااثر علماء سامنے آتے تو تکفیریوں کو پنپنے کا موقع ہی نہ ملتا‘‘۔ | |||
آپ نے وضاحت کی: ’’عالم اسلام کے علماء اگر مؤثر انداز سے میدان عمل میں قائم رہیں اور اپنا کردار ادا کریں تو تکفیریوں کے اختلاف پھیلانے کی کوئی گنجائش نہیں رہے گی‘‘۔ | |||
آخر میں امام جمعہ قم نے اس ملاقات کا انتظام کرنے پر عالمی مجلس تقریب بین المسالک کا شکریہ ادا کیا۔ | |||
علمائے اسلام کی ایک مضبوط تنظیم کا قیام ضروری: آیت اللہ مقتدائی | |||
اسلامی جمہوریہ ایران کی ماہرین کونسل کے رکن اور مشہور شیعہ عالم دین آیت اللہ مقتدائی نےعمان کے مفتی اعظم علامہ احمد بن حمد خلیلی کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کہا کہ کچھ اسلامی ممالک میں اسلام کی غلط تشریح کر کے اپنی اسلام سے دوری کا ثبوت دینے والےتکفیری ٹولے مسلمانوں میں اختلاف پیدا کر رہے ہیں۔ | |||
آپ کا کہنا تھا: ’’ حالیہ برسوں میں، میں جب شام گیا تو وہاں کے مفتی اعظم سے بھی ملاقات ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ تکفیری شیعہ اور سنی دونوں کو کافر سمجھتے ہیں ۔اسی کے ساتھ ہمیں شام کےمفتی اعظم تکفیریوں کی ملک میں موجودگی پر خفا نظر آئے‘‘۔ | |||
یہ واضح کرتے ہوئے کہ تکفیریوں کے فتوے اسلام مخالف اور بے بنیاد ہیں آیت اللہ مقتدائی نے تجویز پیش کی: ’’ ہمیں عالم اسلام کے علماء سے توقع ہے کہ وہ کندھے سے کندھا ملا کر عالم اسلام کے علماء کی ایک متحدہ تنظیم بنائیں گے‘‘۔ | |||
آپ نے وضاحت کی : ’’ہر ملک کے باثر علماء منتخب ہوں اور ایک اسلامی تنظیم قائم ہو جائے جس میں ہر ایک کو رائے دینے کا حق ہو ‘‘۔ | |||
آپ نے مزید کہا: ’’اگر کوئی شخص اسلام کے خلاف کوئی فتویٰ جاری کرے تو یہ تنظیم کہ جس میں جملہ مسلم ممالک کے علماء شامل ہوں گے، اس فتویٰ کو باطل قرار دے‘‘۔ | |||
آیت اللہ مقتدائی نے آخر میں کہا کہ یہ تنظیم اسلامی ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان بھی رابطہ کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ | |||
آپ نے امید ظاہر کی کہ ایران اور عمان کے علماء کے درمیان تعلقات کو مختلف سطحوں پر فروغ ملے گا<ref>[https://ur.abna24.com/story/470032 مفتی اعظم عمان کی قم میں مراجع اعظم تقلید سے ملاقات]-ur.abna24.com- شائع شدہ از: 15 اکتوبر 2013ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 9 دسمبر 2024ء</ref>۔ | |||
== یمنی مقاومت کی حمایت کا مطالبہ == | == یمنی مقاومت کی حمایت کا مطالبہ == | ||
عربی 21 نیوز کے مطابق سلطنت عمان کے مفتی شیخ احمد بن حمد الخلیلی نے ٹوئٹر سوشل نیٹ ورک پر ایک پوسٹ میں صہیونی حکومت کی طرف سے [[یمن]] کی حدیدہ پر بمباری پر ردعمل ظاہر کیا. | عربی 21 نیوز کے مطابق سلطنت عمان کے مفتی شیخ احمد بن حمد الخلیلی نے ٹوئٹر سوشل نیٹ ورک پر ایک پوسٹ میں صہیونی حکومت کی طرف سے [[یمن]] کی حدیدہ پر بمباری پر ردعمل ظاہر کیا. |