سید بابر علی
سید بابر علی،لمز کے نام سے آپ واقف ہوں گے، اور مشہور ملک پیک لمیٹڈ جو آج Nestlé Pakistan ہے، وہ بھی آپ نے ہی قائم کی۔ اگر آپ لاہور سے ہیں تو پیکجز مال کا چکر بھی ضرور لگایا ہوگا۔ ان تینوں بڑے ناموں کے پیچھے ایک ہی شخصیت ہے - ملتِ جعفریہ پاکستان کے ہیرو اور لیونگ لیجنڈ سید بابر علی، جو اس وقت 99 سال کے ہیں۔
سوانح عمری
سید بابر علی 30 جون 1926ء کو لاہور کے ایک رئیس سید کاروباری خاندان میں پیدا ہوئے۔ 1945 میں کشتی پر بیٹھ کر امریکہ پڑھائی کے لیے روانہ ہوئے۔ مگر ایک سال بعد ہی واپس آگئے۔ اس ایک سال میں بھی انہوں نے کچھ وقت پڑھائی اور امریکہ کا روڈ ٹرپ لگانے میں گزارا۔
دینی خدمات
ایک دن مجلس میں بیٹھے ہوئے ان کے ذہن میں یہ خیال آیا کہ اگر مجھے اللہ نے بیٹا عطا کیا تو میں اس کا نام ضرور حیدر علی رکھوں گا۔ آج حیدر علی ہی پیکجز گروپ سنبھال رہے ہیں۔ لاہور میں بہت سارے امام بارگاہ آپ کے خاندان کی فنڈنگ سے بنے تھے۔
اقتصادی سرگرمیاں
پاکستان میں دو انقلابی کاروبار - پیکجز اور ملک پیک - کا سہرا سید بابر علی کے سر جاتا ہے۔ کس طرح سے انہوں نے سویڈن اور فن لینڈ کے امیر کاروباری خاندانوں سے تعلقات بنائے اور ان سے پاکستان میں کاروبار کروایا، وہ ایک الگ داستان ہے۔
تعلیمی سرگرمیاں
ان کے دیگر بڑے ادارے ٹیٹرا پیک پاکستان، ٹرائی پیک فلمز، IGI انشورنس، IGI انویسٹمنٹ بینک ہیں، اور وہ کوکا کولا بیوریجز پاکستان، سانوفی اور سیمنز پاکستان کے چیئرمین بھی رہے۔
کہتے ہیں سید بابر علی ادارہ ساز نہیں خود ایک ادارہ ہیں۔ مگر ان کی سب سے بڑی کامیابی LUMS کا قیام تھا۔ جب انہوں نے ایک تعلیمی ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا تو پہلے انگلینڈ کا دورہ کیا اور بعد میں امریکہ کا سفر اختیار کیا۔ اس دوران انہوں نے بہت لوگوں سے ملاقات کی، یونیورسٹیز دیکھیں اور بالآخر فیصلہ کیا کہ اس ادارے کی بنیاد امریکی سسٹم پر رکھی جائے گی۔
1985 میں اپنے دوست صنعتکاروں کے ساتھ مل کر انہوں نے LUMS بنایا۔ اگرچہ عام تصور یہی ہے کہ لمز میں ممی ڈیڈی برگر بچے پڑھتے ہیں لیکن دراصل اس کے بنانے میں کاروباری سوچ سے زیادہ فلاحی سوچ شامل تھی۔
لمز بہت عرصے سے ایسے طلاب پیدا کر رہا ہے جو انٹرنیشنل لیول پر انڈین، چینی اور دیگر قوموں سے مقابلہ کر سکتے ہیں۔ جامعات کی رینکنگ میں لمز ہمیشہ پاکستان میں پہلے نمبر پر آتا ہے۔ == علم ہی ہماری پہچان ہے == اتفاق کی بات ہے غلام اسحاق خان یونیورسٹی (GIKI) اور فاسٹ یونیورسٹی (FAST) کے بانی بھی شیعہ کاروباری شخصیت محترم آغا حسن عابدی مرحوم تھے، آپ نے UBL بینک کے علاوہ دنیا کے تیسرے عظیم ترین بینک BCCI کی بنیاد بھی رکھی اور ایٹمی پروگرام میں حکومت پاکستان کی بے شمار مدد کی۔
اسی طرح حبیب یونیورسٹی اور فاطمیہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کا قیام بھی خوجہ شیعہ اثنا عشری جماعت نے رکھا ہے۔
بے شک جب تک لمز باقی رہے گا پاکستانی عوام ملت جعفریہ کے اس ہیرو کو یاد رکھیں گے۔ کیونکہ علیؑ کے شیعوں کی پہچان صرف علم و عمل سے ہے۔