انس حسن خطاب
Appearance
| انس حسن خطاب | |
|---|---|
| پورا نام | انس حسن خطاب |
| دوسرے نام | ابوعبدالعزیز |
| ذاتی معلومات | |
| مذہب | اسلام، اہل سنت |
| مناصب | جبهۃ النصرہ کے اہم ترین بانیوں میں سے ۔ |
انس حسن خطاب معروف بہ «ابوعبدالعزیز» جو جبهۃ النصرہ کے ارکان کے ہاں «خالو» کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں، جبهۃ النصرہ کے اہم ترین بانیوں میں سے ہیں۔
سوانح
وہ ان شخصیات میں سے ہیں جو 2011ء میں شام میں عوامی انقلاب کے آغاز کے ساتھ ہی عراق سے شام ہجرت کر گئے۔ وہ الجولانی اور ابوماریہ القحطانی کے بعد جبهہ کی تیسری اہم شخصیت مانے جاتے ہیں، یہاں تک کہ انہوں نے شمالی حصے کی قیادت سنبھال لی۔
ابوعبدالعزیز کو جہادی سرگرمیوں کا ربع صدی پر محیط طویل تجربہ حاصل ہے۔ انہوں نے افغانستان میں سوویت یونین کے خلاف جنگ کے ابتدائی دور میں شیخ عبد اللہ عزام کے ہمراہ قتال کیا۔ بعد ازاں وہ عراق گئے اور ابومصعب الزرقاوی کے شانہ بشانہ لڑے۔ اس کے بعد ان کی جدوجہد شام منتقل ہو گئی جہاں وہ مارے گئے[1].
حوالہ جات
- ↑ صبر درویش، جبهۃ النصرہ؛ زمین پر خدا کی قدرت، http://alwahabiyah.com/fa/Article/View/134002/