مندرجات کا رخ کریں

امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان

ویکی‌وحدت سے
امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان
پارٹی کا نامامامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ( (i.s.o
قیام کی تاریخ1972 ء، 1350 ش، 1391 ق
بانی پارٹیڈاکٹر محمد علی نقوی
پارٹی رہنمامرتضیٰ حسینؒ صدر الفاضل، آغا علی موسویؒ، صفدر حسین موسویؒ اور شہید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ
مقاصد و مبانی
  • نوجوان نسل کی زندگیوں کو قرآن اور کی اهل بیت علیهم السلام کی تعلیمات کے مطابق تربیت دینا، شیعہ طلباء کے درمیان بھائی چارگی ، طلباء کو درپیش مسائل کی حل ، ملت کی بیداری اور اتحاد و یگانگت کی فروغ

امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان میں ایک شیعہ مسلم طلبہ کی تنظیم ہے۔ 2012ء میں اس کے پاکستان میں تقریباً 1200یونٹ تھے، جس میں پاکستان کے پانچوں صوبوں، قبائلی علاقوں، آزاد جموں، کشمیر اور گلگت بلتستان شامل تھے اس تنظیم کا ہدف نوجوان نسل کی زندگیوں کو قرآن اور کی اهل بیت علیهم السلام کی تعلیمات کے مطابق ترتیب دینا ہے تاکہ وہ اچھے انسان اور مومن بنیں۔ آئی ایس او پاکستان کی بنیاد شیعہ طلباء کے درمیان بھائی چارگی ، طلباء کو درپیش مسائل کی حل ، ملت کی بیداری اور اتحاد و یگانگت کی فروغ پر رکھی گئی۔