احمد یاسین
Appearance
| احمد یاسین | |
|---|---|
![]() | |
| پورا نام | احمد ایاسین |
| دوسرے نام | شیخ احمد یاسین، احمد اسماعیل یاسین |
| ذاتی معلومات | |
| پیدائش کی جگہ | فلسطین/ غزه |
| وفات | 2003 ء، 1381 ش، 1423 ق |
| وفات کی جگہ | فلسطین ، غزه |
| مذہب | اسلام، اهل سنت |
| مناصب | اخوان المسلمین کے راهنما، اسلامی کونسل، اسلامک یونیورسٹی اور اسلامی مزاحمتی تحریک "حماس" کے بانی |
شیخ احمد یاسین، فلسطین کے نامور عالم دین، سیاستداں، فلسطین میں اخوان المسلمون کے رہنما اور اسلامی مزاحمتی تحریک( حماس ) کے بانی تھے۔ ان کی پوری زندگی اسرائیلی جارحیت کے خلاف جنگ میں گزری۔ اسی سلسلے میں ان کو گرفتار بھی کیا گیا اور عمر قید کی سزا بھی سنائی گئی بعد میں ایک معاهدے کی تحت رهاکردیا گیا۔ شیخ احمد یاسین ایک مضبوط اور پرعزم راهنما، جوانوں کے لئے روحانی پیشوا، مدبر سیاستداں اور مزاحمت کی علامت تھے۔ ان کی معذوری کے باوجود جدوجهد نے ان کو فلسطین اور مزاحمتی سپاهیوں میں ایک نمایاں مقام دلایا تھا۔
