بشار اسد
بشار اسد | |
---|---|
ذاتی معلومات | |
یوم پیدائش | 11ستمبر |
پیدائش کی جگہ | شام |
مذہب | اسلام، علوی |
مناصب | شام کا صدر |
بشار اسد شام کے صدر ہیں۔ انہوں نے خود سے پہلے 30 سال تک شام کی قیادت کرنے والے اپنے والد حافظ الاسد کی موت پر، کامیاب ہوئے آپ 2000ء کے بعد سے صدر کے طور پر خدمت کر رہے ہیں۔
شام اپنے اتحادیوں سے مل کر دہشت گردوں کو شکست دے گا
شام اپنے اتحادیوں سے مل کر دہشت گردوں کو شکست دے گا، بشار الاسد شامی صدر بشار الاسد نے حلب اور ادلب میں تکفیری دہشت گردوں کو شکست دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شامی صدر بشار الاسد نے حال ہی میں ادلب اور حلب پر حملہ کرنے والے تکفیری دہشت گردوں کو شکست دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زائد سے ٹیلفونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شام اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر دہشت گرد تکفیریوں کو شکست دے گا۔ تاس نیوز ایجنسی کے مطابق صدر اسد نے کہا کہ شام میں تکفیری دہشت گردوں کو شکست دینے کے لئے پوری طاقت کے ساتھ آپریشن کیا جائے گا۔ اس موقع پر عرب امارات کے صدر نے کہا کہ ابوظہبی شام کی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ دنوں شامی صوبے ادلب اور حلب میں تکفیری دہشت گردوں نے شامی فوج کے ٹھکانوں پر حملہ کرتے ہوئے وسیع رقبے پر قبضے کا دعوی کیا ہے۔ شام اور روس کی فضائیہ دہشت گردوں پر مسلسل حملے کررہی ہیں۔ اب تک 600 سے زائد دہشت گردوں کی ہلاکت کی خبریں موصول ہوئی ہیں[1]۔
عوام افواہوں پر کان نہ دھریں، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے
شام کی مسلح افواج کے جنرل کمانڈ نے اس ملک کے شہریوں سے کہا کہ وہ دہشت گردوں اور ان کے حمایتی میڈیا کی افواہوں پر یقین نہ کریں بلکہ سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔ مہر خبررساں ایجنسی نے شام کی سرکاری نیوز ایجنسی (سانا) کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس ملک کی مسلح افواج کے جنرل کمانڈ نے اپنے تازہ بیان میں جنگی صورت حال سے آگاہ کیا ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد گروہ سوشل میڈیا پر مسلح افواج کے جنرل کمانڈ سے منسوب جھوٹی خبریں شائع کر رہے ہیں۔ شام کی مسلح افواج کی جنرل کمانڈ نے تاکید کی ہے کہ سکیورٹی فورسز مختلف علاقوں میں دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کے لیے اپنے قومی مشن کو پورا کر رہی ہیں۔ شامی فوج نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ میدانی صورت حال سے متعلق دشمن کی افواہوں اور جھوٹی خبروں پر یقین نہ کریں بلکہ سرکاری ذرائع سے خبریں حاصل کریں۔
اس سے قبل ایک شامی فوجی ذریعے نے کہا کہ ہماری افواج صوبہ حما کے شمالی اور مشرقی مضافات میں اپنی جگہوں پر تعینات ہیں اور کسی بھی ممکنہ دہشت گردانہ حملے کو پسپا کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ مذکورہ فوجی ذریعے نے مزید کہا کہ شامی اور روسی جنگی طیارے بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں، نقل و حرکت اور امدادی راستوں پر بمباری کر رہے ہیں[2]۔
- ↑ شام اپنے اتحادیوں سے مل کر دہشت گردوں کو شکست دے گا، بشار الاسد-ur.mehrnews.com/news- شائع شدہ از: 1ستمبر 2024ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 1ستمبر 2024ء۔
- ↑ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، شامی فوج-ur.mehrnews.com/news- شائع شدہ از: 1 ستمبر 2024ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 1 ستمبر 2024ء۔