علی جمعہ

ویکی‌وحدت سے
نظرثانی بتاریخ 16:33، 22 اپريل 2024ء از Saeedi (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (« '''علی جمعہ،''' ایک اسلامی اسکالر، فقیہ، عالم اور مصر کے سابق مفتی ہیں۔ == سوانح عمری اور تعلیم == علی جمعہ 3 مارچ 1952 کو صوبہ بنی سیف میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1969ء میں ہائی اسکول سے گریجویشن کیا، اور اس کے بعد قاہرہ کی عین شمس یونیورسٹی میں داخلہ لیا...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)

علی جمعہ، ایک اسلامی اسکالر، فقیہ، عالم اور مصر کے سابق مفتی ہیں۔

سوانح عمری اور تعلیم

علی جمعہ 3 مارچ 1952 کو صوبہ بنی سیف میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1969ء میں ہائی اسکول سے گریجویشن کیا، اور اس کے بعد قاہرہ کی عین شمس یونیورسٹی میں داخلہ لیا اور 1973 میں بیچلر آف کامرس کی ڈگری حاصل کی۔ اپنی تعلیم کے دوران انہوں نے قرآن حفظ کیا اور فقہ شافعی کی تعلیم حاصل کی۔ اسی سال انہوں نے الازہر یونیورسٹی میں داخلہ لیا جہاں انہوں نے اصول فقہ کا مطالعہ کیا اور 1988 میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری اچھے نمبسوں کے ساتھ حاصل کی۔

عہدے

  • 28 ستمبر 2003 سے 2013 تک عرب جمہوریہ مصر کے مفتی؛
  • 2004 سے الازہر اسلامک ریسرچ گروپ کا رکن؛
  • فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عربی اسٹڈیز،
  • الازہر یونیورسٹی میں اصول فقہ کے پروفیسر؛
  • ہندوستان میں اسلامی فقہ کانفرنس کے رکن؛
  • الازہر سینئر علماء کونسل کے رکن؛
  • جدہ میں اسلامی عالمی کانفرنس آرگنائزیشن کی فقہ اکیڈمی کے رکن؛
  • 1995 سے 1997 تک الازہر فتویٰ کمیٹی کے رکن رہے۔