چکڑالوی اہلِ قرآن چند سالوں سے مسلمانوں میں ایک نیا مسلک جاری ہو گیا ہے۔ اس میں اکثر پنجاب سرحد اور ہندوستان کے لوگ بھی شامل ہیں اس جدید مسلک کی بنیاد مولوی عبد اللہ چکڑالوی صاحب نے ڈالی۔

چکڑالوی
نامچکڑالوی
عام نامچکڑالوی
بانی
  • مالک
  • شافعی
نظریہصرف قرآن کی پیروی

مولوی عبد اللہ چکڑالوی

مولوی عبداللہ چکڑالوی ضلع میانوالی کے موضع چکڑالہ میں پیدا ہوئے اور اس نسبت سے چکڑالوی کہلاتے ہیں میانوالی تحصیل کے شہباز خیل اور یار وخیل دیہات میں ان کے کافی پیرو کار موجود ہیں ڈیرہ اسماعیل خان اور لاہور میں بھی چکڑالوی پائے جاتے ہیں لاہور میں اس مسلک کے ایک سرکردہ پیرو کار شیخ چتو اشاعت القرآن نامی ماہوار جریدہ شائع کرتا ہے۔ لاہور میں زیادہ پذیرائی نہ ملنے پر اس کا بانی اب ڈیرہ اسماعیل خان میں مقیم ہو گیا ہے۔ انکار حدیث کی بنا پر یہ مسلک بھی دوسرے منکرین حدیث کی طرح معجزات و شفاعت ، عذاب قبر ایصال ثواب اور تعداد ازدواج وغیرہ کے قائل نہیں۔ تعداد ازدواج کے سلسلے میں چکڑالوی ایسے تمام اُمت کے افراد و گناہ کا مرتکب قرار دے [1]۔

طریقہ نماز

طریق نماز : چکڑالوی کہتے ہیں کہ عام مسلمان جونماز پڑھتے ہیں یہ قرآن کے طابق نہیں اللہ تعالی نہیں بنائی بلکہ انہوں نے اصل نماز کو بدل ڈالا ہے قرآن ہی کی سیکھائی ہوئی نماز پڑھنی فرض ہے اور اس کے سوا اور کسی طرح کی نماز پڑھنا جائز نہیں۔ قرآن مجید سے یہ ہرگز ثابت نہیں ہوتا کہ کوئی شخص نمازیوں کے آگے اکیلا کھڑا ہو اور نہ ہی امام کا لفظ نماز کے متعلق کتاب اللہ میں کسی جگہ آیا ہے پس نماز پڑھانے والے کو بھی دوسرے نمازیوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے آگے کھڑا ہونا ہرگز جائز نہیں اور نہ اذان کا قرآن مجید میں کوئی ذکر ہے اس لئے اذان کا کہنا نا جائز ہے۔ انبیاء کے نام کے ساتھ علیہ اسلام کی جگہ سلام علیہ کہتے ہیں اور اسلام علیک کی جگہ سلام علیک بولتے ہیں۔ اور جس ذبیحہ پر بسم اللہ اللہ ھوا کبر پڑھی جائے یا قرآن کی کوئی اور آیت پڑھی جائے چکڑالوی وہ ذبیحہ کھانا چھوڑ دیتے ہیں۔ نماز کی ادائیگی سے متعلق ان کا طریقہ کار یہ ہے کہ صرف قیام ہی کرتے ہیں اور چند قرآنی آیات پڑھ کر ختم کر دیتے ہیں جیسا کہ نماز جنازہ پڑھی جاتی ہے نماز سے متعلق رکوع اور سجدہ والی آیت پر عمل کی ضرورت ہی نہیں سمجھتے [2]۔

مساجد

مساجد: وہ ایسی تمام مسجدیں جن میں احادیث وفقہ کی تعلیم ہوتی ہے ضرار ہیں کیونکہ ان میں کتاب اللہ کو ضرر پہنچ رہا ہے۔ جس مسجد میں اس پاک کتاب کے ساتھ اور بھی مذہبی کتابوں کو پڑھایا جاتا ہے سب مسجد ضرار کا حکم رکھتی ہیں۔ مسجد حرام میں نماز پڑھنے سے ایک لاکھ نماز کا ثواب ملتا ہے اور مسجد نبوی اور مسجد اقصیٰ میں پچاس ہزار کا اور یہ بالکل غلط ہے قرآن مجید میں ان باتوں کا ذکر نہیں یہ ملاؤں کی من گھڑت باتیں ہیں ۔

شفاعت

شفاعت : قیامت کے دن کوئی کسی کی خیر خواہی یا شفارش نہیں کر سکے گا بلکہ اگر ملائکہ مقربین اور تمام رسول انبیاء بھی مل کر چاہیں کے اپنے کسی پیارے کو جو مجرم ہے سزا سے بچالیں تو ایسا بھی ہر گز نہیں ہو سکے گا۔

مردے کو ثواب

مردے کو ثواب : مردے کے لئے بدنی عبادات یا مالی صدقہ وغیرہ سے مردے کو کسی چیز کا ثواب نہیں پہنچ سکتا۔

قربانی

قربانی: قربانی کے متعلق ہے کہ بجائے جانور ذبح کرنے کے جانور کی قیمت کے برابر صدقہ دے دیا جائے لیکن جہاں گوشت کے لینے والے مومن مساکین موجود ہوں وہاں قربانی ہی کرنا ضرور ہے۔ چکڑالوی قرآن مجید کو بغیر حدیث کے نور کو سمجھنا چاہتے ہیں اور براہ راست ان تک پہنچنا چاہتے ہیں یہ فرقہ رسول اللہ کی تمام دیگر روایات کو مسترد کرتا ہے اس کا عقیدہ ہے کہ قرآن واحد کتاب ہے جو سچے مسلمان کو ہدایت دے سکتی ہے اور دیگر تمام کتب اور احادیث بے معنی ہیں [3]۔ ان کے وجود سے قرآن مجید کو بہت ضرر پہنچ رہا ہے قرآن کو اپنی آنکھوں سے پڑھیں تو حقیقت نظر آئے گی بخاری مسلم یا امام ابو حنیفہ، امام شافعی یا فخرالدین و جلال الدین کی آنکھوں سے نہ دیکھنا چاہئے [4]۔

حوالہ جات

  1. عبد الرحمن کیلانی، آئینہ پرویزیت، مکتبہ اسلام شریک نمبر ۲ دن پور لاہور
  2. مولوی حجم الغنی خان رامپوری ، مذہب اسلام ضیاء القرآن پبلیکیشنز لاہور
  3. ذاتوں کا انسائیکلو پیڈیا، ص، ۱۸۳
  4. مذاہب عالم تقابلی، ص ۷۲۹