ابو الکلام قاسمی شمسی
ابوالکلام قاسمی شمسی ایک ہندوستانی اسلامی اسکالر، مصنف، مضمون نگار اور قرآن کے اردو مترجم ہیں۔ وہ تقریباً تیرہ سال تک مدرسہ اسلامیہ شمس الہدیٰ پٹنہ کے پرنسپل رہے۔
ابو الکلام قاسمی شمسی | |
---|---|
پورا نام | ابو الکلام قاسمی شمسی |
ذاتی معلومات | |
پیدائش کی جگہ | ہندوستان |
مذہب | اسلام، سنی دیوبندی |
اثرات |
|
مناصب |
|
ابتدائی زندگی اور تعلیم
ابوالکلام قاسمی شمسی 25 اکتوبر 1951 کو ڈوگرا، دربھنگہ ضلع، بہار میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے عربی اور فارسی کی ابتدائی تعلیم مدرسہ قاسم العلوم حسینیہ، ڈوگرہ، دربھنگہ میں حاصل کی، جہاں انھوں نے عبدالحمید قاسمی نیپالی سے تعلیم حاصل کی۔