محمود مدنی
محمود مدنی ایک ہندوستانی اسلامی اسکالر، کارکن، سیاست دان، اور جمعیت علماء ہند مذہبی تنظیم کے محمود دھڑے کے صدر ہیں۔ اس سے قبل وہ جمعیت علمائے ہند کے جنرل سکریٹری کے طور پر، اور ریاست اتر پردیش میں راجیہ سبھا (بھارتی ایوان بالا) میں راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) پارٹی کے رکن کے طور پر 2006 سے 2012 تک خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست میں 27 ویں نمبر پر ہیں۔
محمود مدنی | |
---|---|
پورا نام | محمود مدنی |
دوسرے نام | سید محمود اسعد مدنی |
ذاتی معلومات | |
پیدائش کی جگہ | ہندوستان |
مذہب | اسلام، سنی دیوبندی |
مناصب |
|
ابتدائی زندگی اور تعلیم
مدنی 3 مارچ 1964 کو دیوبند ، اتر پردیش میں پیدا ہوئے ، اسلامی اسکالر اور سیاست دان اسعد مدنی کے بیٹے تھے ۔ انہوں نے دارالعلوم دیوبند اسلامی مدرسہ میں تعلیم حاصل کی، جہاں سے 1992 میں فارغ التحصیل ہوئے [1].
سرگرمیاں
مدنی نے جمعیت علمائے ہند (JUH) کی مذہبی تنظیم میں شمولیت اختیار کی، جہاں انہوں نے 2001 میں تنظیمی سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اسی سال کے آخر میں انہیں تنظیم کا جنرل سکریٹری مقرر کیا گیا، جس عہدے پر وہ فائز رہے۔ 2008 تک، اس کے بعد وہ 27 مارچ 2021 جنرل سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے ۔
حوالہ جات
- ↑ The governing body of JUH". jamiat.org.in. Retrieved 28 May 2021