طارق جمیل
طارق جمیل ایک مشہور اور معروف پاکستانی عالم اور مبلغ ہے۔ آپ پنجاب کے خانیول شہر تلمبہ میں پیدا ہوۓ۔ طارق جمیل فیصل آباد میں ایک مدرسہ چلاتا ہے اور تبلیغی جماعت پاکستان کا سربراہ ہے۔ آپ اتحاد بین المسلمین کا داعی اور تکفیری کا سخت مخالف ہیں۔ ان کی تبلیغ کی وجہ سے بہت سے گلوکار، کھلاڑی اور اداکاروں نے اسلام قبول کیا۔
طارق جمیل | |
---|---|
پورا نام | طارق جمیل |
ذاتی معلومات | |
پیدائش کی جگہ | پاکستان پنجاب |
مذہب | اسلام دیوبندی، سنی |
مناصب |
|
حالات زندگی
طارق جمیل صوبہ پنجاب کے شہر تلمبہ میں ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوا حمایت پرنفوذ ترین شخصیت مذهبی پاکستان از عمران خان، آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی گاؤں میں حاصل کی اور مزید تعلیم حاصل کرنے کیلے لاہور گئے۔ وہاں آپ نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کے لیے داخلہ لیا۔ تعلیم کے دوران آپ تبلیغی جماعت سے بہت متاثر ہوا اور جامعہ عربیہ رائے ونڈ میں اس جماعت کے زیر انتظام چلے والے دینی مدرسہ میں داخلہ لیا اور اسی مدرسہ سے دینی تعلیم حاصل کی [1]۔
دینی خدمات
آپ اپنے اندازِ بیان کے باعث مشہور اور معروف ہیں۔ انہوں نے تبلیغی جماعت کے ساتھ 6 براعظموں کا سفر کیا ہے۔ اُن کے مقتدین کی جانب سے اُن کے بیانات انٹرنیٹ پر مختلف ویب سائٹوں پر پیش کیے جاتے ہیں۔ دین کی خدمت کرنا اور اپنی زندگی ک محض دین کے لئے وقف کرنا۔ یہ طارق جمیل سے بہتر کوئی نہیں بتا سکتا ہے۔ مولانا طارق جمیل صاحب اس چیز کا ایک چلتا پھرتا بہترین عملی ثبوت ہیں۔ جنہوں نے نرم لہجے اور شریں زبان سے جہاں کئی ہزار لوگوں کے دل بدلے وہیں دین سے غافل لوگوں کو ہدایت کی راہ بھی دیکھانے میں ان کا کردار مثالی ہے۔ آج مولانا طارق جمیل انگنت لوگوں کے آئیڈیل تصور کئے جاتے ہیں۔ اور اسلام کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچایا۔ وہیں مولانا طارق جمیل صاحب بہت سی مشہورِ شخصیات کی زندگیوں میں تبدیلی کے ماخذ بھی رہے ہیں۔ جن میں جنید جمشید، سعید انور، محمد یوسف اور فیروز خان سمیت کئی بڑے بڑے نام ہیں [2]۔
جبکہ اگر انٹرنیٹ کی دنیا کی بات کرلی جائے تو ڈاکٹر ذاکر نائیک کے بعد مولانا طارق جمیل کی دینی ویڈیوز دنیا بھر میں سنی جاتی ہیں۔ مولانا صاحب فرقہ واریت جیسی تمام چیزوں کے سخت خلاف ہیں۔ ساتھ ہی مولانا طارق جمیل کو “دی مسلم 500” کے ایڈیشن 2013/14 میں مقبول ترین مقررین کی فہرست میں نمایاں حیثیت کے ساتھ شامل کیا گیا تھا۔
اس کے علاوہ مولانا طارق جمیل ہر دور حکومت کے ساتھ مل کر پاکستان کی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بھی کام کرتے رہے ہیں۔ آپ نے اپنی ساری زندگی اسلام کے لئے وقف کردی ہے۔
محبت اہل بیت(ع)
اللہ تبارک و تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نسل کو تمام نسلوں سے اعلیٰ وافضل بنایا ہے ۔ آپکے نسب کو سب سے افضل بنایا۔ اسی طرح آپکی اولاد کو بھی سب سے عالی نسب، سب سے عالی حسب اور سب سے عالی خاندان بنایا ہے [3]۔ خطیب پاکستان مولانا طارق جمیل صاحب لکھتے ہیں کہ میری ایک عرصے سے تمنا تھی کہ حضرات اہل بیت کے مناقب اور سیرت کو نیز آگے حضرات حسنین سے جو اولاد چلی اُنکے مناقب اور اُنکی سیرت کو تھوڑا تھوڑا بیان کیا جائے تاکہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ انکے خدام اور ان سے محبت کرنے والوں میں ہمیں اٹھا لے اور ہماری بخشش کا سامان ہوجائے ۔میری یہ تمنا اُس وقت عزم مصمم میں بدل گئی جب میں 2006 میں سید نفیس الحسینی شاہ صاحب کی خدمت میں ملاقات کے لئے حاضر ہوا۔ آج کل میرے اوپر غلبہ ہے اہل بیت کی سیرت کو لوگوں کے سامنے لانے کا، بلکہ میں اس سے اگلی بات کرتا ہوں کہ میں مجبور ہوں اسکو سامنے لانے کے لئے اور اگر زیادہ واضح کروں تو میں مامور ہوں سیرت اہل بیت کو لوگوں کے سامنے لانے کے لئے ۔ میرا جی چاہتا ہے کہ اہل بیت کی شان لوگوں کے سامنے بار بار بیان کی جائے [4] طارق جمیل نے گلدستہ اہل بیت(ع) میں چہاردہ معصومین(ع) کے حالات زندگی اور ان کے فضائل و سیرت بیان کی ہے۔ انہوں نے اہل بیت(ع) کی فضیلت کو بیان کرنے کے لیے آیۂ تطہیر، حدیث ثقلین اور حدیث کساء کو لایا ہے [5]۔ [6]۔
تصانیف
گلدستہ اہل بیت(ت)۔ سبق آموز واقعات۔ دروس نظامی مع شروحات۔ اللہ سے صلح کرلو۔ اللہ سے دوستی کرلو۔ اللہ کو اپنا بنالو پر تاثیر اور ایمان افروز واقعات [7]۔
حوالہ جات
- ↑ حمایت پرنفوذ ترین شخصیت مذهبی پاکستان از عمران خان، icro.ir
- ↑ مولانا طارق جمیل کا ایک سنگر سے دینی مبلغ تک کا سفر، parhlo.com
- ↑ گلدستہ اہلِ بیت مولانا طارق جمیل، kitabfarosh.com
- ↑ مولانا طارق جمیل، گلدستہ اہل بیت(ع)،2018م، ص8۔
- ↑ سید شجاعت موسوی، تبیین جایگاه اهل البیت علیهم السلام از دیدگاه طارق جمیل، ۱۴۰۲ش،ص۴.
- ↑ اہلِ بیتؑ کا ذکر کرنا میرے ایمان کا حصہ اور میری شفاعت کا ذریعہ ہے، مولانا طارق جمیل mehrnews.com
- ↑ maulana-tariq-jameel-books besturdubooks.net