طارق جمیل
طارق جمیل ایک مشہور اور معروف پاکستانی عالم اور مبلغ ہے۔ آپ پنجاب کے خانیول شہر تلمبہ میں پیدا ہوۓ۔ طارق جمیل فیصل آباد میں ایک مدرسہ چلاتا ہے اور تبلیغی جماعت پاکستان کا سربراہ ہے۔ آپ اتحاد بین المسلمین کا داعی اور تکفیری کا سخت مخالف ہیں۔ ان کی تبلیغ کی وجہ سے بہت سے گلوکار، کھلاڑی اور اداکاروں نے اسلام قبول کیا۔
طارق جمیل | |
---|---|
پورا نام | طارق جمیل |
ذاتی معلومات | |
یوم پیدائش | یکم اکتوبر |
پیدائش کی جگہ | پاکستان پنجاب |
مذہب | اسلام دیوبندی، سنی |
مناصب |
|
حالات زندگی
طارق جمیل صوبہ پنجاب کے شہر تلمبہ میں ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوا۔[1] آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی گاؤں میں حاصل کی اور مزید تعلیم حاصل کرنے کیلے لاہور گئے۔ وہاں آپ نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کے لیے داخلہ لیا۔ تعلیم کے دوران آپ تبلیغی جماعت سے بہت متاثر ہوا ااور رایونڈ میں اس جماعت کے زیر انتظام چلے والے دینی مدرسہ میں داخلہ لیا اور اسی مدرسہ سے دینی تعلیم حاصل کیا۔