محمد حسین نجفی
محمد حسین نجفی برصغیر کے شیعہ امامیہ فقہاء، متکلمین اور خطبا میں سے ہیں۔ آپ نے علم کلام، فقہ، تاریخ اور تفسیر جیسے مختلف علوم میں قلم فرسائی کی ہیں جن میں اثبات الامامۃ، احسن الفوائد فی شرح العقائد، اصول الشریعہ فی عقائد الشیعہ، تفسیر فیضان الرحمن اور وسائل الشیعہ کا اردو ترجمہ آپ کی مشہور تالیفات ہیں۔ پاکستان کے شیعہ مرجع (مجتہد) ہیں اور برِصغیر کے شیعہ مراجع میں آیت اللہ سید علی نقی نقوی لکھنوی کے بعد مقامِ مرجعیت پر فائز ہوئے ہیں۔
محمد حسین نجفی | |
---|---|
پورا نام | محمد حسین نجفی |
دوسرے نام | آیت اللہ محمد حسین نجفی |
ذاتی معلومات | |
پیدائش کی جگہ | سرگودہا، پاکستان |
اساتذہ |
|
مذہب | اسلام، شیعہ |
اثرات |
|
مناصب |
|
سوانح حیات
د حسین نجفی 10اپریل [1] سنہ 1932ء کو جہانیاں شاہ ضلع سرگودھا میں پیدا ہوئے آپ کا تعلق ڈھکو خاندان سے ہے۔ سنہ 1945ء میں آپ کے والد رانا تاج الدین کی وفات کے بعد والد کی دیرینہ خواہش کی بنیاد پر آپ کی والدہ نے آپ کو مدرسہ محمدیہ جلالپور ننکیانہ میں داخل کرایا۔ ابتدائی تعلیم ہندوستان میں حاصل کرنے کے بعد سنہ 1954ء میں آپ نجف اشرف چلے گئے اور 1960ء کو پاکستان واپس آئے اور تبلیغ و تدریس میں مشغول رہے۔ [2]
تعلیم
پانچ سال کی عمر میں سکول میں داخلہ لیا۔ سنہ 1945 کو مدرسہ محمدیہ جلالپور ننکیانہ ضلع سرگودھا میں داخلہ لیا۔ جہاں آپ نے حسین بخش جاڑا کی شاگردی اختیار کی۔ سنہ 1947ء کو بدرہ رجبانہ ضلع جھنگ میں محمد باقر چکڑالوی کے زیر سایہ درس نظامی کا حصہ پڑھا۔سنہ 1949ء کو آپ سید محمد یار شاہ سے استفادہ کرنے جلالپور گئے اور پانچ سال تک ان سے تعلیم حاصل کی۔[8] سنہ 1954ء میں حوزہ علمیہ نجف اشرف چلے گئے جہاں سطحیات سے فراغت کے بعد سید جواد تبریزی اور مرزا محمد باقر زنجانی کے اصول فقہ کے درس خارج میں شرکت کی۔ اور سید محمود شاھرودی اور سید محسن الحکیم کے فقہ کے درس خارج میں شرکت کی۔ سنہ 1960ء میں مدرسہ محمدیہ سرگودھا کی دعوت پر تدریس کی غرض سے پاکستان واپس آئے اور 12 سال تک مدیر کے فرائض انجام دئے۔ آپ نے دینی تعلیم کی ضرورت کے پیش نظر سلطان المدارس الاسلامیہ اور جامعہ علمیہ عقیلہ بنی ہاشم کی تاسیس کی م[3]
پاکستان میں اساتذہ
- آیت الله علامہ سید محمد باقر نقوی
- آیت اللہ علامہ سید محمد یار شاہ نقوی
- آیت اللہ علامہ شیخ حسین بخش جاڑا
حوالہ جات
- ↑ محمد حسین نجفی اسلامک ریسورسز
- ↑ سوانح حیات، آیت اللہ محمد حسین نجفی کی ویب سائٹ۔
- ↑ حمد حسین نجفی، اعتقادات امامیہ کا اردو ترجمہ، ص13۔