منیر شاکر

نظرثانی بتاریخ 22:16، 15 مارچ 2025ء از Saeedi (تبادلۂ خیال | شراکتیں) («'''منیر شاکر''' == پشاور میں مسجدکے باہر دھماکا، مفتی منیر شاکر جاں بحق == پشاور میں مسجد کے باہر ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والے عالم دین مفتی منیر شاکر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق افطار سے قبل پشاور کے علاقے ارمڑ میں مسجد کے باہر آئی ای ڈی...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)

منیر شاکر

پشاور میں مسجدکے باہر دھماکا، مفتی منیر شاکر جاں بحق

پشاور میں مسجد کے باہر ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والے عالم دین مفتی منیر شاکر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق افطار سے قبل پشاور کے علاقے ارمڑ میں مسجد کے باہر آئی ای ڈی دھماکا ہوا جس میں مفتی منیر شاکر سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے مسجد کی دیوار کو جزوی نقصان پہنچا، زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کیا گیا۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق مفتی منیرشاکر کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، مفتی منیر شاکر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے،مفتی منیر شاکر کا جسد خاکی اسپتال سے گھر منتقل کیا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے تین زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں، بی ڈی یو جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور میں مسجد کے باہر دھماکےکی مذمت کرتے ہوئے پولیس حکام سے واقعےکی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ نے دھماکے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمدعلی سیف نے بم دھماکے میں مفتی منیرشاکرکی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہےکہ علماء کرام پر حملے انتہائی تشویشناک اور قابل مذمت ہیں، معصوم جانوں کے قاتل انسانیت کے دشمن ہیں۔ صوبائی مشیرصحت احتشام علی نے بھی مفتی منیر شاکرکی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے[1]۔

  1. پشاور میں مسجدکے باہر دھماکا، مفتی منیر شاکر جاں بحق- شائع شدہ از: 15 مارچ 2025ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 15 مارچ 2025ء۔