اللہ شکور پاشازاده
اللہ شکور پاشازاده شیخ الاسلام اور 1980 سے قفقاز میں مسلمانوں کے امور کے سربراہ اور عالمی اسمبلی برائے تقریب مذاهب اسلامی کی سپریم کونسل کے رکن ہیں۔ آپ قفقاز کی اعلیٰ ترین قانونی مذہبی اتھارٹی ہیں۔ جن کی ذمہ داری ہے کہ وہ قفقاز کے تمام ممالک کے تمام شیعہ اور سنی مسلمانوں کو جن میں جنوبی قفقاز، شمالی قفقاز، روس، جارجیا اور روس کے خود مختار علاقوں جیسے چیچنیا اور داغستان وغیرہ شامل ہیں، کو منظم کریں ، ان کی حمایت اور دینی امور میں فتویٰ جاری کریں [1]. [2]
الله شکور پاشازاده | |
---|---|
پورا نام | الله شکور پاشازاده |
ذاتی معلومات | |
پیدائش | 1949 ء، 1327 ش، 1367 ق |
پیدائش کی جگہ | آذربایجان |
مذہب | اسلام، سنی |
اثرات |
|
مناصب |
|
سوانح عمری
انہوں نے ابتدائی مذہبی تعلیم لنکران شہر کے مقامی مذہبی علماء سے حاصل کی۔ 1968 میں وہ سوویت سوشلسٹ جمہوریہ ازبکستان (آج آزاد جمہوریہ ازبکستان) گئے جہاں انہوں نے بخارا کے عربی اسکول میں داخلہ لیا۔ بعد میں آپ تاشکند چلے گئے جہاں انہوں نے 1975 میں تاشکند اسٹیٹ یونیورسٹی سے اپنی مذہبی تعلیم مکمل کی۔ 21 نومبر 2009 کو اللہ شکور پاشازادہ کو اسلامی دنیا کے 500 بااثر مسلمانوں میں سے ایک مؤثر شخصیت کے طور پر تسلیم کیا گیا۔
تصنیفات
- قفقاز میں اسلام
- اسلام میں شہادت
- قومی تعلقات اور مذہب
- اسلام میں قوم اور معاشرہ
اعزازات اور ایوارڈز
عہدے
- قفقاز مسلم انتظامیہ کے سربراہ
- باکو انٹرنیشنل سینٹر فار بین مذہبی اور تہذیبی تعاون کے سیکرٹری جنرل
- آزاد ریاستوں کی دولت مشترکہ کی بین المذاہب کونسل کے شریک چیئرمین
- آزاد ریاستوں کی دولت مشترکہ کے مسلم مذہبی رہنماؤں کی مشاورتی کونسل کے چیئرمین
- قفقاز کے عوام کی سپریم مذہبی کونسل کے چیئرمین
- ملک عبداللہ بن عبدالعزیز انٹرنیشنل سینٹر برائے بین المذاہب اور بین الثقافتی مکالمے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن
- اردن میں مؤسسة آل البيت للفکر الاسلامی کا رکن
- اسلامی فرقوں کی مصالحت کمیٹی کی صدارت کے رکن۔
اتحاد بین المسلمین کے لیے جد و جہد
شیخ الاسلام اللہ شکور پاشازادہ تمام اسلامی مکاتب فکر کے درمیان اتحاد کے سرگرم حامی ہیں، ان کی کاوش پر، قفقاز مسلم انتظامیہ کی ججز کی کونسل قائم کی گئی، جو آذربائیجان میں موجود شیعہ اور سنی اتحاد کی عکاسی کرتی ہے اور اپنی سرگرمیاں انجام دیتی ہے اور ان کے فتویٰ کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ اگرچہ آپ آذربائیجان میں غالب مسلم اکثریت کے رہنما ہیں، شیخ الاسلام پاشازادہ آذربائیجان کے معاشرے اور پوری دنیا میں بین المذاہب مکالمے، اعتدال، رواداری اور کثیر الثقافتی کو فروغ دینے کے لیے بھرپور کوششیں کرتے ہیں۔
آپ کو معاصر آذربائیجان میں اسلامی علوم کے پہلے محقق کے طور پر جانا جاتا ہے۔ 1997ء میں، ان کی ہدایت پر، قفقاز مسلم انتظامیہ کی مذہبی سائنسی کونسل قائم کی گئی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آپ آیت اللہ خامنہ ای کی تقلید کرنے والوں میں سے ہیں [4]۔
حوالہ جات
- ↑ en.trend.az
- ↑ سائٹ سے لیا گیا ہے www.xronika.az
- ↑ eurasiareview.com سے لیا گیا.
- ↑ باشا زاده : انا اقلد اية الله العظمى الخامنئي(میں آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی تقلید کرتا ہوں)-ar.mehrnews.com/news(عربی زبان)- شائع شدہ از: 10 اکتوبر 2011ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 22 نومبر 2024ء۔