اخوان المسلمین فلسطین

نظرثانی بتاریخ 10:16، 2 مئی 2024ء از Sajedi (تبادلۂ خیال | شراکتیں) («{{خانہ معلومات پارٹی | عنوان = اخوان المسلمین فلسطین |تصویر= اخوان المسلمین فلسطین.jpg | نام = | قیام کی تاریخ = 1946 ء | بانی =اسعد الامام|محمد العمد|عبدالباری برکات | رہنما = {{hlist | احمد یاسین |خالد مشعل|موسی ابو مرزوق }} | مقاصد = }} '''اخوان المسلمین فلس...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)

اخوان المسلمین فلسطین ایک اسلام پسند تنظیم هے جس کا آغاز 1919 ءکے اوائل میں جہادی گروپ کی تشکیل سے ہوا تھا، اور اس کی تخلیق میں حاج امین حسینی، شیخ حسن ابو سعود اور شیخ محمد یوسف المی جیسے متعدد علماء نے اپنا کردار ادا کیا تھا۔ فلسطین میں یهودیوں کے خطرات سے نمٹنے اور اسرائیل کے خلاف بر سر پیکار تحریکوں کے تعاون اور ان کو اپنے اهداف میں کامیاب بنانے کے لئے مقدمات فراهم کرنے میں اهم کردار ادا کر رهی هے.اخوان المسلمین نے فلسطین کے مسئلے پر توجه دینے سے پهلے یهودیت کے خطرات اور مسلم دنیا کے خلاف ان کے ناپاک عزائم کو برملا کرنے کی طرف توجه دی. اخوان المسلمون فلسطین نے 1948 کی جنگ میں بھرپور حصہ لیا اور جفا، قدس، غزہ اور دیگر علاقوں میں نمایاں کردار ادا کیا اور فلسطینیوں میں بہت مقبولیت اور عزت حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ [1]

اخوان المسلمین فلسطین
اخوان المسلمین فلسطین.jpg
قیام کی تاریخ1946 ء، 1324 ش، 1364 ق
بانی پارٹیاسعد الامام
پارٹی رہنما
  • احمد یاسین
  • خالد مشعل
  • موسی ابو مرزوق

تاسیس

اخوان المسلمین فلسطین کی بنیاد 19 مارچ 1946 ءکو بیت المقدس میں اسد الامام، محمد العمید اور عبدالباری برکات کے ہاتھوں رکھی گئی۔ فلسطینی اخوان المسلمین کا خیال ہے کہ اس کی جهادی سرگرمیوں کے آغاز کا 1987 ء میں حماس کی تشکیل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ گروہ اپنے آپ کو اسلام پسندی کی جدوجہد کا ایک توسیع اور تسلسل سمجھتا ہے، جو عثمانی حکومت کے خاتمے اور فلسطین پر برطانوی قبضے کے آغاز (1918 ءکے آخر میں) کے ساتھ قائم ہوئی تھی۔ ایک تحریک جس کا آغاز 1919 کے اوائل میں جہادی گروپ کی تشکیل سے ہوا تھا، اور اس کی تخلیق میں حاج امین حسینی، شیخ حسن ابو سعود اور شیخ محمد یوسف علمی جیسے متعدد علماء نے اپنا کردار ادا کیا تھا۔ اس کے بعد مذکورہ مہم "الجہادیہ" گروپ اور "جهاد مقدس " تحریک کی شکل میں جاری رہی۔ الجہادیہ گروپ شیخ شہید عزالدین قسام نے بنایا تھا اور "مقدس جہاد" تحریک 1934 ءمیں شہید عبدالقادر حسینی کی قیادت میں قائم ہوئی تھی۔ [2]

  1. از اخوان المسلمین فلسطین تا حماس ( اخوان المسلمین سے حماس تک)-farsi.palinfo.com (زبان فارسی)- تاریخ درج شده: 27/جنوری/2017 ء تاریخ اخذ شده: 2می 2024ء-
  2. از اخوان المسلمین فلسطین تا حماس ( اخوان المسلمین سے حماس تک)-farsi.palinfo.com (زبان فارسی)- تاریخ درج شده: 27/جنوری/2017 ء تاریخ اخذ شده: 2می 2024ء-