احمد بن حمد الخلیلی

ویکی‌وحدت سے
احمد بن حمد الخلیلی
Ahmadebnehamd-alkhalili.jpeg
دوسرے نامشیخ احمد بن حمد الخلیلی
ذاتی معلومات
پیدائش1942 ء، 1320 ش، 1360 ق
پیدائش کی جگہجزایر زنگبار
اساتذہعیسی بن سعید آل اسماعیلی
مذہباسلام، سنی
مناصبعالمی کونسل برائے تقریب مذاہب اسلامی کے رکن

احمد بن حمد الخلیلی عمان کے مفتی اعظم ہیں اور عالمی کونسل برائے تقریب مذاہب اسلامی کے رکن اور اتحاد بین المسلمین کے داعی ہیں۔

سوانح حیات

احمد بن حمد الخلیلی 27 جولائی 1942ء کو زنزیبار کے جزیرے میں پیدا ہوئے، جب زنجبار پر اب بھی آل سعید سلطانوں کی حکومت تھی، جو عمان سے تھے۔ ان کا قبائلی گھر بہلہ شہر میں ہے۔

تعلیم

بچپن میں، انہوں نے جزیرہ زنجبار کے قرآنی مدرسوں میں تعلیم حاصل کی اور 9 سال کی عمر میں وہاں سے گریجویشن کیا اور قرآن حفظ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے شیخ عیسی بن سعید آل اسماعیلی، شیخ حمود بن سعید آل خروسی و شیخ احمد بن زهران الریامی سمیت کئی ممتاز علماء سے اعلی تعلیم حاصل کیا۔ ابو اسحاق ابراہیم طفائش کی مجالس میں بھی شرکت کرتے تھے۔ شیخ احمد کسی سیکولر سکول میں نہیں گئے۔ بلکہ خود کو پڑھنے اور سیکھنے کے لیے وقف کر دیا۔