مندرجات کا رخ کریں

علی رضا تنگسیری

ویکی‌وحدت سے
نظرثانی بتاریخ 10:54، 6 اپريل 2026ء از Saeedi (تبادلۂ خیال | شراکتیں) («'''علی رضا تنگسیری'''، دفاعِ مقدس کے باعزّت دور کے کمانڈروں میں سے تھے۔ وہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کے علمدار، سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی بحریہ کے پہلے سمندری زون کے کمانڈر، اور بعد ازاں بحریہ کے نائب کمان...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)

علی رضا تنگسیری، دفاعِ مقدس کے باعزّت دور کے کمانڈروں میں سے تھے۔ وہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کے علمدار، سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی بحریہ کے پہلے سمندری زون کے کمانڈر، اور بعد ازاں بحریہ کے نائب کمانڈر رہے۔ سال 1397 ہجری شمسی میں، رہبرِ معظم کی منظوری اور سپاہ پاسداران کے کمانڈر کی تجویز پر انہیں سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی بحریہ کا کمانڈر مقرر کیا گیا۔

سوانحِ حیات

علی رضا تنگسیری سن 1341 ہجری شمسی میں صوبہ بوشہر کے شہر تنگستان میں پیدا ہوئے۔ اپنے والد کی ملازمت کے باعث وہ اروندکنار کے علاقے میں صوبہ خوزستان منتقل ہوئے۔

ان کے والد نیوی کے افسر (ناخدا) تھے، اور وہ ایک ایسے خاندان میں پروان چڑھے جو ماہی گیری اور دریائی سفر سے وابستہ تھا۔

ذمہ داریاں

  • 1385 سے 1389 ہجری شمسی تک سپاہ پاسداران کے پہلے سمندری زون کے کمانڈر
  • 1389 سے 1397 ہجری شمسی تک سپاہ پاسداران کی بحریہ کے نائب کمانڈر
  • 1397 سے اپنی شہادت تک سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر