اسماعیل قاآنی
اسماعیل قاآنی ایران کی قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قاآنی پھر سرخیوں میں، جانئے اب کیا ہے وجہ؟ ایرانی کمانڈر اسماعیل قاآنی ہفتوں تک غائب رہنے کے بعد منگل کو پہلی بار سامنے آئے۔
سپاہ پاسداران انقلاب (IRGC) کی ایلیٹ قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قاآنی ان دنوں کافی خبروں میں ہیں۔ حال میں آئی کچھ رپورٹس میں الزام لگایا گیا تھا کہ قاآنی موساد کے لیے جاسوسی کرتے تھے۔ دعوی کیا جارہا تھا کہ قاآنی کو ایران نے قید کر رکھا ، جہاں ان کی موت واقع ہو گئی ہے۔ تاہم اب ہفتوں تک غائب رہنے کے بعد قاآنی منگل کو پہلی بار سامنے آئے۔
تاہم ایران نے ان تمام دعووں کو یکسر مسترد کر دیا تھا۔ اب ہفتوں تک غائب رہنے کے بعد ایرانی کمانڈر اسماعیل قاآنی منگل کو پہلی بار سامنے آئے۔ انہوں نے جنرل عباس نیل فروشان کے جنازے میں شرکت کی تھی ، جن کی گزشتہ ماہ لبنان میں موت ہوگئی تھی۔ نیل فروشان ایران کے پاسداران انقلاب کے ایک جنرل تھے، جن لبنان میں ایک اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کے ساتھ موت ہوگئی تھی [1]۔
- ↑ Israel-Iran War: ایران کی قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قاآنی پھر سرخیوں میں، جانئے اب کیا ہے وجہ؟-urdu.news18.com- شائع شدہ از: 15 اکتوبر 2024ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 16 اکتوبر 2024ء۔