ربیع الثانی
ربیع الثانی ربیع الثانی جسے ربیع الآخر بھی کہا جاتا ہے ہجری سال کا چوتھا مہینہ ہے۔
وجہ تسمیہ
ابن کثیر نے لکھا ہے کہ "ربیع"، "ارتباع" سے نکلا ہے، جس کے معنی ہیں موسم بہار میں قیام کرنا ہے چونکہ عرب لوگ ربیع الاوّل اور ربیع الثانی ان دو مہینوں میں سفر کرنے کے بجائے موسم بہار گزارنے کی غرض سے گھروں میں قیام پذیر ہوتے تھے، اس لیے پہلے مہینے کا نام ربیع الاوّل اور دوسرے مہینے کا نام ربیع الثانی رکھا گیا اور ان دونوں مہینوں کو ربیعین (دو ربیع)بھی کہتے ہیں۔