سید علی خامنہ ای

ویکی‌وحدت سے
سید علی خامنہ ای
سید علی حسینی خامنه‌ای.jpg
پورا نامسید علی خامنہ ای
دوسرے نامامام
ذاتی معلومات
پیدائش کی جگہمشہد، ایران
اساتذہ
  • سید جواد حسینی خامنہ ای
  • میرزا محمد مدرس یزدی
  • سید محمد ہادی میلانی
  • سید محمد ہادی میلانی
  • سید محمد ہادی میلانی
  • سید محمد محقق داماد
  • سید محمد حسین طباطبائی
  • شیخ مرتضی حائری یزدی
  • امام خمینی
مذہباسلام، شیعہ
مناصب
  • آئینی ماہرین کی پارلیمنٹ کے نمائندے
  • تہران کے امام جمعہ
  • صدر 1360-1368
  • اسلامی جمہوریہ ایران کے رہنما 1368 سے اب تک
  • فقہ و اصول اور اخلاقیات پر مدارس کے نصاب کی تعلیم

سید علی حسینی خامنہ‌ای شیعہ مرجع تقلید اور اسلامی انقلاب کے دوسرے رہبر ہیں۔ سنہ 1989ء میں رہبر انقلاب کے طور پر منتخب ہونے سے قبل دو بار اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور اس سے قبل کچھ عرصے تک مجلس شورائے اسلامی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ امام خمینی نے انہیں تہران کے امام جمعہ کے طور پر مقرر کیا اور یہ ان کے شرعی مناصب میں سے ایک ہے۔ وہ ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی سے قبل مشہد مقدس کے مؤثر ترین علمائے دین میں شمار ہوتے تھے۔