سید رضی جعفر نقوی
سید رضی جعفر نقوی
امت مسلمہ اتحاد یکجہتی اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کرے
جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر سید رضی جعفر نقوی نے پیامبر اکرم اور قرآن پاک کی توہین کرنے والوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سب کلمہ گو کفر کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہو جائیں۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر سید رضی جعفر نقوی نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں امت مسلمہ جن مشکلات اور پر یشانیوں کا سامنا کر رہی ہے۔ اس میں ضرورت اس بات کی ہے کہ سب کلمہ گو کفر کے مقابل میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہو جائیں ہر چند کے امت مسلمہ مختلف فقہی اور نظر یاتی طبقات میں تقسیم ہے لیکن مسلمات عقائد ایک ہیں توحید، نبوت، عقیدہ ختم نبوت اور قیامت وہ اصول ہیں جن پر سب کا اتفاق ہے۔
انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ اتحاد یکجہتی اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کرے۔ خیال رہے کہ پاکستان میں تکفیری سوچ کے گروہ امریکا اور اسرائیل کے اشاروں پر ملک میں فرقہ واریت پھیلا کرکے صہیونی ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں[1]۔
تعلیمات محمد (ص) و آل محمد (ع) پر عمل سے ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ہے
کراچی کی مسجد محفل مرتضیٰ میں جشن عید میلاد البنی (ص) اور اتحاد بین المسلمین کے جلسے سے خطاب کے دوران جعفریہ الائنس کے سربراہ سید رضی جعفر نقوی نے کہا کہ نبی کریم (ص) کی تعلیمات انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں، آپ (ص) نے بھٹکی ہوئی انسانیت کی درست اور بہتر سمت رہنمائی کی، آج مسلمان تعلیمات محمد (ص) و آل محمد (ع) پر عمل پیرا ہوجائیں تو دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں کیونکہ خانوادہ رسول (ص) کی عظیم اور بے مثل قربانی نے دین کو ہمیشہ کیلئے زندہ و جاوید کیا لہٰذا ہمیں پرچم اسلام کو بلند کرنا ہوگا اور دین کی خدمت کو اپنا شعار بنانا ہوگا [2]۔
- ↑ جعفریہ الائنس پاکستان:امت مسلمہ اتحاد یکجہتی اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کرے، علامہ سید رضی جعفر نقوی- شائع از: 10 ستمبر 2020ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 20 جون 2024ء۔
- ↑ تعلیمات محمد (ص) و آل محمد (ع) پر عمل سے ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ہے:علامہ رضی جعفر - shianews.com.pk- شائع شدہ از: 3 اکتوبر 2023ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 20 جون 2024ء۔