"جیش العدل" کے نسخوں کے درمیان فرق

ویکی‌وحدت سے
سطر 15: سطر 15:


لیویز اہلکار نے مزید بتایا کہ میزائل حملوں کے سبب علاقے میں شدید خوف و حراس پایا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں مکین اپنے گھروں میں خوف کے مارے محصور ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ کئی ایسے خاندان بھی ہیں جو رات گئے اپنے گھروں سے نکل مکانی کرچکے ہیں <ref>غالب نہاد، فضائی حدود کی ایرانی خلاف ورزی اور جیش العدل، ماجرا کیا ہے؟،[https://wenews.pk/news/122031/ wenews.pk]</ref>۔
لیویز اہلکار نے مزید بتایا کہ میزائل حملوں کے سبب علاقے میں شدید خوف و حراس پایا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں مکین اپنے گھروں میں خوف کے مارے محصور ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ کئی ایسے خاندان بھی ہیں جو رات گئے اپنے گھروں سے نکل مکانی کرچکے ہیں <ref>غالب نہاد، فضائی حدود کی ایرانی خلاف ورزی اور جیش العدل، ماجرا کیا ہے؟،[https://wenews.pk/news/122031/ wenews.pk]</ref>۔
== ایران کے جيش العدل تنظيم پر حملوں کے محرکات اور حکومت پاکستان کی مذمت کے تناظر میں  کچھ گزارشات ==
ایران نے جيش العدل نامی سعودي فنڈڈ تکفیری دہشت گرد گروہ کے پاکستان میں موجود خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس پر پاکستان نے سرکاری طور پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے
جس کے بعد کچھ عناصر سیخ پا نظر آتے ہیں اور اسے پاکستان کی خودمختاری  پر حملہ قرار دے رہے ہیں
تو اول تو عرض ہے کہ ایسا ممکن نہیں کہ یہ حملے پاکستانی حکومت کو اعتماد میں لئے بغیر کئے گئے ہوں
کیونکہ حالیہ چند دنوں سے ایران و پاکستان کے اعلی عہدیداروں کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا ہے.
دوم یاد رکھیں کہ یہ ہر حکومت کی میڈیا پالیسی ہوتی ہے کہ وہ ایسے اقدامات پر بظاہر مذمت کرتی ہے
ورنہ یہ تاثر پیدا ہوتا ہے کہ اس ملک نے اپنے اندر دہشتگردوں کو پناہ دے رکھی ہے. اگرچہ تلخ حقیقت یہی ہے۔
تیسری بات بفرض محال اگر پاکستان کو اعتماد میں لئے بغیر یا پاکستان کی عدم رضا مندی کے ساتھ یہ قدم اٹھایا گیا ہے
تو یہ سوال حکومت پاکستان سے ہونا چاہئے کہ کیونکر ایک آزاد اور خودمختار ملک کے اندر ایسی دہشتگرد تنظیم کے ٹھکانے موجود ہیں
جو سال ہا سال سے ہمسایہ ملک میں جا کر آئے دن نہتے افراد کا خون بہا کر دوبارہ ہمارے ملک میں آکے پناہ گزین ہو جاتے ہیں
آپ ایران کی جگہ پاکستان کو رکھ لیں کیا ہمارے ساتھ ایسا ہو تو ہمارا کیا رد عمل ہوگا
اور پھر یہ چند دنوں کی بات نہیں سالہا سال یہ سلسلہ چل رہا ہے جہاں ایک طرف سینکڑوں ایرانی پولیس اور فوجی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے وہیں بڑی تعداد میں عام نہتے شہریوں کو بے دردی سے قتل کیا گیا ہے
یاد رہے حالیہ [[کرمان میں دہشت گردانہ حملہ|کرمان]] میں ہونے بم حملوں سے لیکر چند روز قبل ایرانی پولیس آفیسرز کے قتل کے تانے بانے بھی اسی تنظیم سے ملتے ہیں.
ہمارا مسلہ یہ ہے کہ ہم مسلے کو يا تو شیعہ سنی بنکے دیکھتے ہیں یا پھر وطن دوستی کے تناظر میں دیکھتے ہیں
جبکہ اگر وطن دوستی کے تناظر میں بھی دیکھا جائے تو یہ عناصر نہ فقط ایران بلکہ ملک عزیز پاکستان کی سالمیت کیلئے خطرہ ہیں اور ہر پاکستانی محب وطن شہری کو اپنے سیکیورٹی اداروں کے سامنے یہ آواز اٹھانی چاہیئے کہ ان دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرکے انکی جڑوں کو ملک عزیز پاکستان سے کاٹ پھینکنا چاہیے
تاکہ آیندہ کسی اور ملک کو اس قسم کی کارروائیوں کا موقع نہ مل سکے
== ایران نے پاکستان میں موجود جیش العدل گروہ پر کیوں حملہ کیا ؟ جیش العدل کون ہیں ؟ جیش العدل نے ایران میں کیا کیا؟ ==
جیش العدل ایران کے جنوب مشرق میں اور خاص طور پر صوبہ سیستان و بلوچستان میں سرگرم دہشت گرد گروہوں میں سے ایک کا نام ہے، اس کی بہت سی قوتیں اپنی جنگی طاقت کو منظم کرنے اور بڑھانے کے لیے پاکستان میں سرگرم ہیں۔ یہ گروہ ایران مخالف اور سیستان و بلوچستان کی ایران سے علیحدگی کیلئے سرگرم ہے۔ اس دہشت گرد گروہ نے ایران میں کئی دہشت گرد اور خودکش کارروائیاں کی ہیں اور درجنوں ایرانی فوجی اور سویلین فورسز کے جوانوں کو شہید کیا ہے۔
جیش العدل دہشت گرد گروہ نے 2017 کو پاسداران انقلاب اسلامی کے سرحدی محافظ دستوں کو لے جانے والی بسوں میں سے ایک کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں درجنوں فوجی اہلکار شہید اور زخمی ہوئے۔
== گروپ کمانڈ ==
اس گروہ کا سرغنہ رسول الدین فاروقی اہل راسک میں سے ہے۔
وہ عبدالمالک ریگی کی قیادت میں جنداللہ دہشت گرد گروہ کی سابقہ  افواج میں سے ایک ہے، جس نے اس دہشت گرد گروہ کے خاتمے کے بعد جیش العدل دہشت گرد گروہ کو فعال کیا۔
== تنظیم ==
جیش العدل دہشت گرد گروہ کی تین معروف عسکری شاخیں ہیں: "عبدالمالک ملا زادہ" ملٹری گروپ، "شیخ ضیائی" ملٹری گروپ، اور "مولوی نعمت اللہ توحیدی" ملٹری گروپ۔
ان تینوں گروپوں کے ساتھ ساتھ "زبیر سمائل زاہی" انفارمیشن برانچ بھی فعال ہے۔
زبیر سمائل زاہی "نعمت اللہ توحیدی" گروپ کا کمانڈر تھا، جو ایک فوجی آپریشن کے دوران مارا گیا
== اس گروہ کی کچھ دہشت گردانہ کارروائیاں ==
جیش العدل دہشت گرد گروہ نے 2010 میں شہریار میں انقلاب اسلامی کے درجنوں سپاہیوں کی شہادت کا دعویٰ کیا تھا۔ اسی سال اس گروہ نے ایک بار پھر پاسداران انقلاب اسلامی کے 10 اہلکاروں کی شہادت کا دعویٰ کیا۔
3 نومبر 2013 کو اس دہشت گرد گروہ کے ارکان نے سراوان کے علاقے میں سرحدی گشت پر اچانک حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایرانی سرحدی پولیس کے 14 اہلکار شہید اور 7 زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد حملہ آور ایران پاکستان سرحد عبور کر کے پاکستان میں چھپ گئے۔
اپنے سرکاری بلاگ پر شائع ہونے والے بیان میں، انہوں نے اس کارروائی کی وجہ "ایرانی بلوچ نوجوانوں کے دفاع" اور [[شام]] کی خانہ جنگی میں ایران کی مداخلت کو بھی بتایا۔
اس واقعے کے بعد ایران کی عدلیہ نے ایک بے مثال اقدام کرتے ہوئے اس گروہ کے 16 افراد کو پھانسی دے دی۔
نجا بارڈر پولیس کے سربراہ سردار حسین ذوالفقاری نے اس کارروائی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا: "ان مجرموں کو اس دن پھانسی نہیں دی جانی تھی، ان کی سزا پہلے ہی جاری اور منظور ہو چکی تھی، لیکن عدالتی نظام نے سزا پر عمل درآمد روک دیا تھا تاکہ ان مجرموں کو پھانسی دی جائے۔
ان کے ساتھ اسلامی سلوک کیا جا سکتا ہے۔" سراوان میں دہشت گردی کے واقعے کے رونما ہونے کے ساتھ ہی، اہلکار اس نتیجے پر پہنچے کہ وہ دوسرے مقاصد کا تعاقب کر رہے تھے، اور اس کے نتیجے میں، انہوں نے رفعت کو چھوڑ دیا۔"
== ایرانی سرحدی محافظوں کا اغوا ==
جیش العدل دہشت گرد گروپ نے فروری 2013 میں ایران پاکستان سرحد کے قریب سے پانچ ایرانی سرحدی محافظوں کو اغوا کیا تھا اور کچھ عرصے بعد ان کی ایک تصویر شائع کی تھی۔
بعد ازاں سرحدی محافظوں میں سے ایک کی شہادت اور چار دیگر سرحدی محافظوں کی شہادت کے حوالے سے جیش العدل کی دھمکیوں کی رپورٹ شائع کی گئی۔
جیش العدل نے اس گروپ کے 50 قید ارکان، ایران میں قید 200 شہریوں اور 50 خواتین کی رہائی کا مطالبہ کیا، جنہیں جیش العدل کے مطابق شام میں حراست میں لیا گیا تھا۔
== پولیس فورس کے آٹھ سرحدی محافظوں کی شہادت ==
17 اپریل 2015 کو اس دہشت گرد گروہ کے ارکان جاکیگور کے نیچے 239 سرحدی میل کے فاصلے پر ناگور کے علاقے میں پاکستان کی حدود سے ایران کی حدود میں داخل ہوئے اور آٹھ ایرانی سرحدی محافظوں کو شہید کر کے پاکستان واپس آگئے۔
== میرجاویہ بارڈر پر نو ایرانی سرحدی محافظوں کی شہادت ==
اس دہشت گرد گروہ کے ارکان نے 6 مئی 2016 بروز بدھ کو پاکستان کے اندر سے فائرنگ کر کے چاہندو گروپ (میرجاوی بارڈر رجمنٹ) کے دس ایرانی سرحدی محافظوں کو شہید کر دیا تھا جو مل 100 چوکی پر تعینات تھے۔
اور رات آٹھ بجے چوکی پر ڈیلیور کرنے والے تین کیڈر اور چھ سپاہی شہید ہو گئے۔
== ایرانی فوجی دستوں کا ایک بار پھر اغوا ==
24 اکتوبر 2017 بروز منگل اس دہشت گرد گروہ کے ارکان پاکستان کی حدود سے صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر میرجاوہ سے 50 کلومیٹر دور "رگ ملک" سیکشن میں "لولکدان" کے علاقے میں گھس آئے اور سرحد کے چودہ مسلح ارکان کو نشانہ بنایا۔ اس علاقے میں گارڈز مارے گئے۔
دیگر کو گرفتار کر کے پاکستان واپس بھیج دیا گیا۔
== 11 مارچ 2018 کو جیش العدل نے حملہ کر کے دو ایرانی سپاہیوں کو زخمی کر دیا۔ ==
اسی سال اپریل میں میرجاویہ میں ایک پولیس چوکی کے قریب ایک دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے تین ایرانی افسران اور تین دہشت گرد مارے گئے تھے۔
26 جون کو، دہشت گردوں نے میرجاوہ میں آئی آر جی سی کی ایک پوسٹ پر دوبارہ حملہ کیا، حملے میں تین دہشت گرد اور چار فوجی مارے گئے۔
16 اکتوبر کو، جیش العدل نے میرجاوہ میں دوبارہ حملہ کر کے 12 سیکورٹی اہلکاروں کو زہر دے کر اغوا کر لیا، اور پاکستان لے جایا گیا۔
5 یرغمالیوں کو 15 نومبر 2018 کو رہا کیا گیا تھا، اور 22 مارچ 2019 کو مزید چار یرغمالیوں کو رہا کیا گیا تھا۔ جیش العدل نے اغوا کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
دسمبر 2018 میں اس گروہ نے بندرگاہی شہر چابہار میں ایک خودکش بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی، جس میں دو پولیس افسران ہلاک اور بیالیس دیگر زخمی ہوئے۔
29 جنوری 2019 کو، گروپ نے زاہدان میں ایک دوہرے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی جس میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق 2 فروری 2019 کو جیش العدل نے جنوب مشرقی ایران میں بسیج نیم فوجی اڈے پر حملے کی ذمہ داری قبول کی۔
اس حملے میں ایک نیم فوجی اہلکار ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوئے۔
== زاہدان کور کے عملے کی بس میں دھماکہ ==
13 فروری 2019  کو جیش العدل دہشت گرد گروہ نے خاش-زاہدان روڈ پر پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس کیمپ سے فوجیوں کو لے جانے والی بس پر دھماکہ خیز مواد سے بھری کار کا استعمال کرتے ہوئے خودکش حملہ کیا۔
آئی آر جی سی کے اعداد و شمار کے مطابق اس حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 27 اور زخمیوں کی تعداد 13 ہے۔ قدس ہیڈ کوارٹر نے اس واقعے کے کچھ دیر بعد ایک نوٹس جاری کیا۔
30 جون کو ایران کے شہر زاہدان کے علاقے کورین میں اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) کے قافلے پر دھماکہ خیز مواد سے دھماکہ ہوا جس میں ایک فوجی زخمی ہوا۔
جیش العدل نے بعد میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کی۔
8 جولائی 2023 کو، گروپ نے زاہدان میں ایک پولیس اسٹیشن پر حملے کی ذمہ داری قبول کی جس میں دو پولیس افسران ہلاک ہوئے۔
چاروں مسلح مجرموں کی جائے وقوعہ پر ہی موت ہو گئی۔
جبکہ حال ہی میں دسمبر 2023 میں اس گروہ نے ایران کے پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا اور متعدد پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیا۔
ایران نے کئ بار اس حوالے سے پاکستان سے بات کی کہ بارڈر سے اس دہشت گردی کو روکا جائے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی جانب سے ٹھوس اقدامات نہ کرنے کے باعث ایران نے خود اس دہشت گرد گروہ جو ایرانی حکومتی کارندوں اور فورسس کے قتل میں ملوث ہے پر راکٹوں سے حملہ کیا۔
جیش العدل نے اپنے بیان میں اس بات کو تسلیم کیا کہ ہمارے اڈے پر ایرانی مزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے اور ہیڈ کوارٹر کو تباہ کیا گیا ہے۔ جبکہ پاکستانی حکومت نے اس حملے کی مذمت کی اور بیان دیا کہ اس سے دو معصوم بچے ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ جیش العدل اپنے بیان میں اسے اپنے اڈوں پر حملہ تسلیم کر چکا ہے <ref>بعثت خبر
17 جنوری 2024</ref>۔
== پاک ایران کشیدگی، نقصان امریکہ و بھارت کا ==
== پاک ایران کشیدگی، نقصان امریکہ و بھارت کا ==
اردو میں ایک کہاوت ہے، ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور۔ بعض مبصرین کے خیال میں موجودہ حالات میں بھی کچھ ایسی ہی صورتحال نظر آتی ہے۔ اگر پاکستانی افق پر حالیہ دنوں پر غور و فکر کیا جائے تو اس بات میں کوئی شک موجود نہیں ہے کہ پاکستان کے ریاستی ادارے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے کافی سنجیدہ ہیں۔ خاص طور پر جب سے جنرل سید عاصم منیر نے فوج کی کمان سنبھالی ہے، دہشت گردی کو ختم کرنے کا ارادہ قوی طور پر پایا گیا ہے۔ افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی اسی کی ہی ایک کڑی ہے۔ اسی طرح آرمی چیف نے تمام علماء کو دعوت دے کر نہایت کھل کر افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی کے بارے میں گفتگو کی اور کہا کہ پاکستان تحریک طالبان خوارج ہیں اور علماء کو باقاعدہ تنبیہ کی گئ کہ علماء ان کی پشت پناہی سے بعض آجائیں۔ اسی طرح [[الر|مولانا فضل الرحمن]] کا حالیہ دورہ افغانستان کو بھی نہایت اہمیت حاصل ہے، جس میں کہا جا رہا ہے کہ پاکستان فوج نے مولانا فضل الرحمن کے زریعے افغانستان کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ اب سے طالبان کی دہشت گردوں کی پشت پناہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ چونکہ افغان طالبان اور کالعدم ٹی ٹی پی مسلک دیوبند سے تعلق رکھتے ہیں اور مولانا کا تعلق بھی مسلک دیو بند سے ہے، اس لیے ان میں آپس میں قرابت پائی جاتی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ پاکستان کے جید علماء نے بھی پاکستانی ریاست کے خلاف کالعدم ٹی ٹی پی کے جہاد کو حرام قرار دیا ہے۔ یہ سب وہ اقدامات ہیں جنہیں نہایت ہی واضح طریقے سے پاکستان کے افق پر دہشت گردی کو ختم کرنے کے حوالے سے دیکھا جا سکتا ہے۔  
اردو میں ایک کہاوت ہے، ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور۔ بعض مبصرین کے خیال میں موجودہ حالات میں بھی کچھ ایسی ہی صورتحال نظر آتی ہے۔ اگر پاکستانی افق پر حالیہ دنوں پر غور و فکر کیا جائے تو اس بات میں کوئی شک موجود نہیں ہے کہ پاکستان کے ریاستی ادارے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے کافی سنجیدہ ہیں۔ خاص طور پر جب سے جنرل سید عاصم منیر نے فوج کی کمان سنبھالی ہے، دہشت گردی کو ختم کرنے کا ارادہ قوی طور پر پایا گیا ہے۔ افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی اسی کی ہی ایک کڑی ہے۔ اسی طرح آرمی چیف نے تمام علماء کو دعوت دے کر نہایت کھل کر افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی کے بارے میں گفتگو کی اور کہا کہ پاکستان تحریک طالبان خوارج ہیں اور علماء کو باقاعدہ تنبیہ کی گئ کہ علماء ان کی پشت پناہی سے بعض آجائیں۔ اسی طرح [[الر|مولانا فضل الرحمن]] کا حالیہ دورہ افغانستان کو بھی نہایت اہمیت حاصل ہے، جس میں کہا جا رہا ہے کہ پاکستان فوج نے مولانا فضل الرحمن کے زریعے افغانستان کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ اب سے طالبان کی دہشت گردوں کی پشت پناہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ چونکہ افغان طالبان اور کالعدم ٹی ٹی پی مسلک دیوبند سے تعلق رکھتے ہیں اور مولانا کا تعلق بھی مسلک دیو بند سے ہے، اس لیے ان میں آپس میں قرابت پائی جاتی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ پاکستان کے جید علماء نے بھی پاکستانی ریاست کے خلاف کالعدم ٹی ٹی پی کے جہاد کو حرام قرار دیا ہے۔ یہ سب وہ اقدامات ہیں جنہیں نہایت ہی واضح طریقے سے پاکستان کے افق پر دہشت گردی کو ختم کرنے کے حوالے سے دیکھا جا سکتا ہے۔  

نسخہ بمطابق 11:14، 19 جنوری 2024ء

جیش العدل ایران کے صوبہ سیستان اور بلوچستان میں ایک سنی عسکریت پسند گروپ ہے جو ایران کی حکومت کے ساتھ مسلح جدوجہد میں مصروف ہے۔ یہ تنظیم 2012 میں وجود میں آئی جس کی بنیاد جند اللہ کے اراکین نے رکھی۔ 2010 میں جندل اللہ کے سربراہ عبدالمالک کی پھانسی کے بعد ان کے بھائی عبد الرؤف نے جیش النصر کی بنیاد رکھی جو بعد میں جیش العدل ہو گئی جبکہ صلاح الدین فاروقی جیش العدل کے موجودہ کمانڈر ہیں۔ اس تنظیم کی تین عسکری شاخیں ہیں۔ عبدالملک ملا زادہ ملٹری گروپ، شیخ ضیائی ملٹری گروپ اور مولوی نعمت اللہ توحیدی ملٹری گروپ شامل ہیں۔

ان تینوں گروہوں کے ساتھ ’زبیر سمائل زاہی‘ کی انٹیلی جنس برانچ بھی سرگرم ہے۔ زبیر سمائل زاہی ’نعمت اللہ توحیدی‘ گروپ کا کمانڈر تھا، جو ایک فوجی آپریشن کے دوران مارا گیا۔

یہ گروہ خود کو ایران کی بلوچستان سنی اقلیت کے حقوق کا محافظ اور شامی حکومت کا حامی قرار دیتا ہے۔

جیش العدل نے 2012 میں پاسداران انقلاب کے 2 اہلکاروں کو مار کر اپنی کارروائیوں کا آغاز کیا تھا تاہم ایرانی فوجی اور سویلین لوگوں کے خلاف کئی حملوں اور اغوا کی ذمہ دار بھی یہی تنظیم رہی ہے۔

ایرانی کا فضائی حملہ

گزشتہ شام ایران نے بلوچستان کی سرحد سے منسلک علاقے پنجگور میں جیش العدل کے ٹھکانوں کو میزائل سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 بچے جانبحق ہوگئے۔ اس حوالے سے وی نیوز نے پنجگور میں مامور لیویز اہلکار سے گفتگو کی ہے اور واقعے کی تفصیلات حاصل کی ہیں۔

وی نیوز سے بات کرتے ہوئے پنجگور میں لیویز اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ گزشتہ روز مغرب کے وقت پنجگور کی تحصیل کلگ کے گاؤں کوہ سبزہ میں ایرانی طیاروں کی جانب سے مقامی آبادی پر 4 میزائلوں سے حملہ کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کی خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوئے، جن کی شناخت مریم، رقیہ، عاصمہ اور عائشہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ’واقع کے فوراً بعد زخمیوں کو پنجگور سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 بچیاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں، میزائل حملے سے قریبی مسجد شہید جبکہ اطراف کے گھر شدید متاثر ہوئے، تاہم سیکیورٹی فورسز نے تاحال علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے جبکہ شواہد اکٹھے کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔‘

لیویز اہلکار نے مزید بتایا کہ میزائل حملوں کے سبب علاقے میں شدید خوف و حراس پایا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں مکین اپنے گھروں میں خوف کے مارے محصور ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ کئی ایسے خاندان بھی ہیں جو رات گئے اپنے گھروں سے نکل مکانی کرچکے ہیں [1]۔

ایران کے جيش العدل تنظيم پر حملوں کے محرکات اور حکومت پاکستان کی مذمت کے تناظر میں کچھ گزارشات

ایران نے جيش العدل نامی سعودي فنڈڈ تکفیری دہشت گرد گروہ کے پاکستان میں موجود خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس پر پاکستان نے سرکاری طور پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس کے بعد کچھ عناصر سیخ پا نظر آتے ہیں اور اسے پاکستان کی خودمختاری پر حملہ قرار دے رہے ہیں تو اول تو عرض ہے کہ ایسا ممکن نہیں کہ یہ حملے پاکستانی حکومت کو اعتماد میں لئے بغیر کئے گئے ہوں کیونکہ حالیہ چند دنوں سے ایران و پاکستان کے اعلی عہدیداروں کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا ہے.

دوم یاد رکھیں کہ یہ ہر حکومت کی میڈیا پالیسی ہوتی ہے کہ وہ ایسے اقدامات پر بظاہر مذمت کرتی ہے ورنہ یہ تاثر پیدا ہوتا ہے کہ اس ملک نے اپنے اندر دہشتگردوں کو پناہ دے رکھی ہے. اگرچہ تلخ حقیقت یہی ہے۔

تیسری بات بفرض محال اگر پاکستان کو اعتماد میں لئے بغیر یا پاکستان کی عدم رضا مندی کے ساتھ یہ قدم اٹھایا گیا ہے تو یہ سوال حکومت پاکستان سے ہونا چاہئے کہ کیونکر ایک آزاد اور خودمختار ملک کے اندر ایسی دہشتگرد تنظیم کے ٹھکانے موجود ہیں جو سال ہا سال سے ہمسایہ ملک میں جا کر آئے دن نہتے افراد کا خون بہا کر دوبارہ ہمارے ملک میں آکے پناہ گزین ہو جاتے ہیں آپ ایران کی جگہ پاکستان کو رکھ لیں کیا ہمارے ساتھ ایسا ہو تو ہمارا کیا رد عمل ہوگا اور پھر یہ چند دنوں کی بات نہیں سالہا سال یہ سلسلہ چل رہا ہے جہاں ایک طرف سینکڑوں ایرانی پولیس اور فوجی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے وہیں بڑی تعداد میں عام نہتے شہریوں کو بے دردی سے قتل کیا گیا ہے یاد رہے حالیہ کرمان میں ہونے بم حملوں سے لیکر چند روز قبل ایرانی پولیس آفیسرز کے قتل کے تانے بانے بھی اسی تنظیم سے ملتے ہیں. ہمارا مسلہ یہ ہے کہ ہم مسلے کو يا تو شیعہ سنی بنکے دیکھتے ہیں یا پھر وطن دوستی کے تناظر میں دیکھتے ہیں جبکہ اگر وطن دوستی کے تناظر میں بھی دیکھا جائے تو یہ عناصر نہ فقط ایران بلکہ ملک عزیز پاکستان کی سالمیت کیلئے خطرہ ہیں اور ہر پاکستانی محب وطن شہری کو اپنے سیکیورٹی اداروں کے سامنے یہ آواز اٹھانی چاہیئے کہ ان دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرکے انکی جڑوں کو ملک عزیز پاکستان سے کاٹ پھینکنا چاہیے تاکہ آیندہ کسی اور ملک کو اس قسم کی کارروائیوں کا موقع نہ مل سکے

ایران نے پاکستان میں موجود جیش العدل گروہ پر کیوں حملہ کیا ؟ جیش العدل کون ہیں ؟ جیش العدل نے ایران میں کیا کیا؟

جیش العدل ایران کے جنوب مشرق میں اور خاص طور پر صوبہ سیستان و بلوچستان میں سرگرم دہشت گرد گروہوں میں سے ایک کا نام ہے، اس کی بہت سی قوتیں اپنی جنگی طاقت کو منظم کرنے اور بڑھانے کے لیے پاکستان میں سرگرم ہیں۔ یہ گروہ ایران مخالف اور سیستان و بلوچستان کی ایران سے علیحدگی کیلئے سرگرم ہے۔ اس دہشت گرد گروہ نے ایران میں کئی دہشت گرد اور خودکش کارروائیاں کی ہیں اور درجنوں ایرانی فوجی اور سویلین فورسز کے جوانوں کو شہید کیا ہے۔ جیش العدل دہشت گرد گروہ نے 2017 کو پاسداران انقلاب اسلامی کے سرحدی محافظ دستوں کو لے جانے والی بسوں میں سے ایک کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں درجنوں فوجی اہلکار شہید اور زخمی ہوئے۔

گروپ کمانڈ

اس گروہ کا سرغنہ رسول الدین فاروقی اہل راسک میں سے ہے۔ وہ عبدالمالک ریگی کی قیادت میں جنداللہ دہشت گرد گروہ کی سابقہ افواج میں سے ایک ہے، جس نے اس دہشت گرد گروہ کے خاتمے کے بعد جیش العدل دہشت گرد گروہ کو فعال کیا۔

تنظیم

جیش العدل دہشت گرد گروہ کی تین معروف عسکری شاخیں ہیں: "عبدالمالک ملا زادہ" ملٹری گروپ، "شیخ ضیائی" ملٹری گروپ، اور "مولوی نعمت اللہ توحیدی" ملٹری گروپ۔ ان تینوں گروپوں کے ساتھ ساتھ "زبیر سمائل زاہی" انفارمیشن برانچ بھی فعال ہے۔ زبیر سمائل زاہی "نعمت اللہ توحیدی" گروپ کا کمانڈر تھا، جو ایک فوجی آپریشن کے دوران مارا گیا

اس گروہ کی کچھ دہشت گردانہ کارروائیاں

جیش العدل دہشت گرد گروہ نے 2010 میں شہریار میں انقلاب اسلامی کے درجنوں سپاہیوں کی شہادت کا دعویٰ کیا تھا۔ اسی سال اس گروہ نے ایک بار پھر پاسداران انقلاب اسلامی کے 10 اہلکاروں کی شہادت کا دعویٰ کیا۔ 3 نومبر 2013 کو اس دہشت گرد گروہ کے ارکان نے سراوان کے علاقے میں سرحدی گشت پر اچانک حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایرانی سرحدی پولیس کے 14 اہلکار شہید اور 7 زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد حملہ آور ایران پاکستان سرحد عبور کر کے پاکستان میں چھپ گئے۔ اپنے سرکاری بلاگ پر شائع ہونے والے بیان میں، انہوں نے اس کارروائی کی وجہ "ایرانی بلوچ نوجوانوں کے دفاع" اور شام کی خانہ جنگی میں ایران کی مداخلت کو بھی بتایا۔ اس واقعے کے بعد ایران کی عدلیہ نے ایک بے مثال اقدام کرتے ہوئے اس گروہ کے 16 افراد کو پھانسی دے دی۔ نجا بارڈر پولیس کے سربراہ سردار حسین ذوالفقاری نے اس کارروائی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا: "ان مجرموں کو اس دن پھانسی نہیں دی جانی تھی، ان کی سزا پہلے ہی جاری اور منظور ہو چکی تھی، لیکن عدالتی نظام نے سزا پر عمل درآمد روک دیا تھا تاکہ ان مجرموں کو پھانسی دی جائے۔ ان کے ساتھ اسلامی سلوک کیا جا سکتا ہے۔" سراوان میں دہشت گردی کے واقعے کے رونما ہونے کے ساتھ ہی، اہلکار اس نتیجے پر پہنچے کہ وہ دوسرے مقاصد کا تعاقب کر رہے تھے، اور اس کے نتیجے میں، انہوں نے رفعت کو چھوڑ دیا۔"

ایرانی سرحدی محافظوں کا اغوا

جیش العدل دہشت گرد گروپ نے فروری 2013 میں ایران پاکستان سرحد کے قریب سے پانچ ایرانی سرحدی محافظوں کو اغوا کیا تھا اور کچھ عرصے بعد ان کی ایک تصویر شائع کی تھی۔ بعد ازاں سرحدی محافظوں میں سے ایک کی شہادت اور چار دیگر سرحدی محافظوں کی شہادت کے حوالے سے جیش العدل کی دھمکیوں کی رپورٹ شائع کی گئی۔ جیش العدل نے اس گروپ کے 50 قید ارکان، ایران میں قید 200 شہریوں اور 50 خواتین کی رہائی کا مطالبہ کیا، جنہیں جیش العدل کے مطابق شام میں حراست میں لیا گیا تھا۔

پولیس فورس کے آٹھ سرحدی محافظوں کی شہادت

17 اپریل 2015 کو اس دہشت گرد گروہ کے ارکان جاکیگور کے نیچے 239 سرحدی میل کے فاصلے پر ناگور کے علاقے میں پاکستان کی حدود سے ایران کی حدود میں داخل ہوئے اور آٹھ ایرانی سرحدی محافظوں کو شہید کر کے پاکستان واپس آگئے۔

میرجاویہ بارڈر پر نو ایرانی سرحدی محافظوں کی شہادت

اس دہشت گرد گروہ کے ارکان نے 6 مئی 2016 بروز بدھ کو پاکستان کے اندر سے فائرنگ کر کے چاہندو گروپ (میرجاوی بارڈر رجمنٹ) کے دس ایرانی سرحدی محافظوں کو شہید کر دیا تھا جو مل 100 چوکی پر تعینات تھے۔ اور رات آٹھ بجے چوکی پر ڈیلیور کرنے والے تین کیڈر اور چھ سپاہی شہید ہو گئے۔

ایرانی فوجی دستوں کا ایک بار پھر اغوا

24 اکتوبر 2017 بروز منگل اس دہشت گرد گروہ کے ارکان پاکستان کی حدود سے صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر میرجاوہ سے 50 کلومیٹر دور "رگ ملک" سیکشن میں "لولکدان" کے علاقے میں گھس آئے اور سرحد کے چودہ مسلح ارکان کو نشانہ بنایا۔ اس علاقے میں گارڈز مارے گئے۔ دیگر کو گرفتار کر کے پاکستان واپس بھیج دیا گیا۔

11 مارچ 2018 کو جیش العدل نے حملہ کر کے دو ایرانی سپاہیوں کو زخمی کر دیا۔

اسی سال اپریل میں میرجاویہ میں ایک پولیس چوکی کے قریب ایک دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے تین ایرانی افسران اور تین دہشت گرد مارے گئے تھے۔ 26 جون کو، دہشت گردوں نے میرجاوہ میں آئی آر جی سی کی ایک پوسٹ پر دوبارہ حملہ کیا، حملے میں تین دہشت گرد اور چار فوجی مارے گئے۔ 16 اکتوبر کو، جیش العدل نے میرجاوہ میں دوبارہ حملہ کر کے 12 سیکورٹی اہلکاروں کو زہر دے کر اغوا کر لیا، اور پاکستان لے جایا گیا۔ 5 یرغمالیوں کو 15 نومبر 2018 کو رہا کیا گیا تھا، اور 22 مارچ 2019 کو مزید چار یرغمالیوں کو رہا کیا گیا تھا۔ جیش العدل نے اغوا کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ دسمبر 2018 میں اس گروہ نے بندرگاہی شہر چابہار میں ایک خودکش بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی، جس میں دو پولیس افسران ہلاک اور بیالیس دیگر زخمی ہوئے۔


29 جنوری 2019 کو، گروپ نے زاہدان میں ایک دوہرے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی جس میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔


تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق 2 فروری 2019 کو جیش العدل نے جنوب مشرقی ایران میں بسیج نیم فوجی اڈے پر حملے کی ذمہ داری قبول کی۔ اس حملے میں ایک نیم فوجی اہلکار ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوئے۔

زاہدان کور کے عملے کی بس میں دھماکہ

13 فروری 2019 کو جیش العدل دہشت گرد گروہ نے خاش-زاہدان روڈ پر پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس کیمپ سے فوجیوں کو لے جانے والی بس پر دھماکہ خیز مواد سے بھری کار کا استعمال کرتے ہوئے خودکش حملہ کیا۔ آئی آر جی سی کے اعداد و شمار کے مطابق اس حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 27 اور زخمیوں کی تعداد 13 ہے۔ قدس ہیڈ کوارٹر نے اس واقعے کے کچھ دیر بعد ایک نوٹس جاری کیا۔ 30 جون کو ایران کے شہر زاہدان کے علاقے کورین میں اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) کے قافلے پر دھماکہ خیز مواد سے دھماکہ ہوا جس میں ایک فوجی زخمی ہوا۔ جیش العدل نے بعد میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کی۔ 8 جولائی 2023 کو، گروپ نے زاہدان میں ایک پولیس اسٹیشن پر حملے کی ذمہ داری قبول کی جس میں دو پولیس افسران ہلاک ہوئے۔ چاروں مسلح مجرموں کی جائے وقوعہ پر ہی موت ہو گئی۔ جبکہ حال ہی میں دسمبر 2023 میں اس گروہ نے ایران کے پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا اور متعدد پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیا۔ ایران نے کئ بار اس حوالے سے پاکستان سے بات کی کہ بارڈر سے اس دہشت گردی کو روکا جائے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی جانب سے ٹھوس اقدامات نہ کرنے کے باعث ایران نے خود اس دہشت گرد گروہ جو ایرانی حکومتی کارندوں اور فورسس کے قتل میں ملوث ہے پر راکٹوں سے حملہ کیا۔ جیش العدل نے اپنے بیان میں اس بات کو تسلیم کیا کہ ہمارے اڈے پر ایرانی مزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے اور ہیڈ کوارٹر کو تباہ کیا گیا ہے۔ جبکہ پاکستانی حکومت نے اس حملے کی مذمت کی اور بیان دیا کہ اس سے دو معصوم بچے ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ جیش العدل اپنے بیان میں اسے اپنے اڈوں پر حملہ تسلیم کر چکا ہے [2]۔

پاک ایران کشیدگی، نقصان امریکہ و بھارت کا

اردو میں ایک کہاوت ہے، ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور۔ بعض مبصرین کے خیال میں موجودہ حالات میں بھی کچھ ایسی ہی صورتحال نظر آتی ہے۔ اگر پاکستانی افق پر حالیہ دنوں پر غور و فکر کیا جائے تو اس بات میں کوئی شک موجود نہیں ہے کہ پاکستان کے ریاستی ادارے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے کافی سنجیدہ ہیں۔ خاص طور پر جب سے جنرل سید عاصم منیر نے فوج کی کمان سنبھالی ہے، دہشت گردی کو ختم کرنے کا ارادہ قوی طور پر پایا گیا ہے۔ افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی اسی کی ہی ایک کڑی ہے۔ اسی طرح آرمی چیف نے تمام علماء کو دعوت دے کر نہایت کھل کر افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی کے بارے میں گفتگو کی اور کہا کہ پاکستان تحریک طالبان خوارج ہیں اور علماء کو باقاعدہ تنبیہ کی گئ کہ علماء ان کی پشت پناہی سے بعض آجائیں۔ اسی طرح مولانا فضل الرحمن کا حالیہ دورہ افغانستان کو بھی نہایت اہمیت حاصل ہے، جس میں کہا جا رہا ہے کہ پاکستان فوج نے مولانا فضل الرحمن کے زریعے افغانستان کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ اب سے طالبان کی دہشت گردوں کی پشت پناہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ چونکہ افغان طالبان اور کالعدم ٹی ٹی پی مسلک دیوبند سے تعلق رکھتے ہیں اور مولانا کا تعلق بھی مسلک دیو بند سے ہے، اس لیے ان میں آپس میں قرابت پائی جاتی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ پاکستان کے جید علماء نے بھی پاکستانی ریاست کے خلاف کالعدم ٹی ٹی پی کے جہاد کو حرام قرار دیا ہے۔ یہ سب وہ اقدامات ہیں جنہیں نہایت ہی واضح طریقے سے پاکستان کے افق پر دہشت گردی کو ختم کرنے کے حوالے سے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایسے میں ایک طرف اگر پاکستان تحریک طالبان کیخلاف اقدامات ہو رہے ہیں اور بلوچ لبریشن آرمی اور بلوچ لبریشن فرنٹ کے متعلق کچھ نہ سوچا جائے تو پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ فقط ایک خواب ہے۔ کیونکہ BLA اور BLF باقاعدہ معصوم پاکستانی شہریوں اور افواج پاکستان کے قتل میں باقاعدہ ملوث ہے۔ اس لیے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ ایک طرف پاکستانی ریاست افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی کو نظر میں رکھے لیکن بلوچستان سے ہونے والی دہشت گردی کو نظر انداز کر دے، جبکہ ان دہشت گرد تنطیموں کو غیر ملکی امداد حاصل ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں۔ ایک طرف بلوچستان مسنگ پرسن کے حوالے سے اسلام آباد میں حالات گرم ہیں، جہاں پر بلوچستان سے لوگ آکر باقاعدہ دھرنہ دے رہے ہیں اور انہیں عوام کی پذیرائی و ہمدردی بھی حاصل ہے۔ لیکن پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے بھی رشتہ دار ہوتے ہیں، کل کو وہ آکر دھرنے دیں تو کیا انہیں چھوڑ دیا جائے، البتہ اس حوالے سے حکومت کی طرف سے کمیشن بنانے کی پیشکش بھی کی گئ ہے۔ یہ بات یاد رہے کہ ہمیشہ جب کسی گروہ کیخلاف کاروائی کی جاتی ہیں ان میں معصوم افراد بھی بعض اوقات نشانہ بن جاتے ہیں۔ لیکن حکام نے میڈیا پر برملا بتایا ہے کہ ان دھرنہ دینے والوں کے سوشل میڈیا اکاونٹس بھارت سے چلائے جا رہے ہیں اور بھارت ان کا ٹرنڈ بنانے میں پیش پیش ہے۔ یہ صورتحال پاکستانی ریاستی اداروں کیلئے نہایت ہی پیچیدہ اور پریشان کن ہے۔

کیونکہ اس بات کے واضح ثبوت دیے جا سکتے ہیں کہ بھارت BLF اور BLA کے پیچھے ہے، کلبوشن یادو جو کہ RAW کا ایجنٹ تھا، اس کا بلوچستان سے پکڑے جانا اس بات کا واضح ثبوت ہے۔بھارتی حاضر سروس نیول افسر، کلبھوشن یادیو کو پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مارچ 2016 میں اس وقت گرفتار کیا جب وہ پاکستان کے بلوچستان میں واقع سراوان علاقے سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ بھارت کی مداخلت نے پاکستان کی قومی سلامتی اور اقتصادی ترقی پر سنگین مضمرات پیدا کیے ہیں۔ مزید برآں، یہ بالآخر خطے میں مستقل عدم استحکام کا باعث بن سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کو حکومت پاکستان کی طرف سے بلوچستان میں باغی گروپوں کو بھارتی سرپرستی کے ڈوزیئر بھی فراہم کیے گئے تھے جن میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کی مالی اعانت شامل تھی۔ایسے میں پاکستان میں بھارتی مداخلت عدم استحکام کا باعث بن رہی ہے اور پاکستان حالیہ واقعات جو اسلام آباد میں ہو رہے ہیں، اسے نظر انداز نہیں کر سکتا۔

عین اسی طرح جیش العدل جن کا تعلق ایرانی صوبہ بلوچستان و سستان سے ہے، یہ گروہ ایرانی حکومت کی نظر میں ایک دہشت گرد گروہ ہے، اس دہشت گرد گروہ کی لمبی تاریخ ہے اور اس کے معصوم ایرانی شہریوں اور ایرانی افواج کو قتل کرنے کی لمبی داستان ہے۔ ایرانی اینٹیلجنس ایجنسی کے مطابق اس گروہ کے باقاعدہ امریکہ و عرب ممالک سے تعلقات ہیں اور جو ان کی مدد بھی کرتے ہیں۔ ایران کے مطابق خاص طور پر اس گروہ کے پاکستان اور افغانستان میں امریکی خفیہ ایجنسی CIA کے عہدیداروں سے قریبی تعلقات رہے ہیں۔ ایران میں حملوں کے بعد وائس آف امریکہ اکثر اس گروہ کی وکالت کرتے ہوئے نظر آیا ہے۔ اس بات کو آسانی سے سمجھا جا سکتا ہے کہ ایران جو امریکہ کا

‌‌فرمان علی سعیدی, [۱۸.۰۱.۲۴ ۱۹:۵۰] دشمن ہے، اگر امریکہ کو کوئی ایسے گروہ مل جائے جو اس کی نیابت میں ایران کے اندر جڑیں کاٹے تو اس سے بہتر اور امریکہ کیلئے کیا ہو سکتا ہے ؟ جس طرح BLA اور BLF پاکستان میں بلوچستان کے حوالے سے علیحدگی پسند تحریک چلاتے ہیں اور عسکری حملے کرتے ہیں، عین اسی طرح جیش العدل بھی ایران میں بلوچستان و سیستان کے حوالے سے علیحدگی پسند تحریک چلانے اور ایران میں عسکری کاروائیاں کرتے ہیں اور ان کے پیچھے بھارت و امریکہ کی سپورٹ و اشیر باد شامل حال ہے۔ کیونکہ پاکستان اور ایران میں ان کے علاقے آپس میں ملحق ہیں، اس لیے ایک قوم ہونے کے ناطے جیش العدل اور BLA BLF میں آپس میں بھی رابطے موجود ہیں۔ ایسے میں یہ گروہ پاکستان و ایران دونوں کی سالمیت کیلئے خطرہ ہیں !

یہی وجہ ہے کہ دونوں ممالک دہشت گردی پر قابو پانے اور بارڈر سکیورٹی پر زور دیتے آئے ہیں۔ لیکن موجودہ حالات میں اس حوالے سے زیادہ پختہ ارادہ نظر آتا ہے۔ جس دن ایران نے پاکستان کی سرزمین پر حملہ کیا اس سے ایک دن پہلے افغانستان کیلئے ایرانی سفیر کی پاکستان کی دعوت پر موجودگی پر مبصرین نہایت غور و فکر کر رہے ہیں۔ اس دورے کی دعوت خود پاکستان نے دی تھی۔ جس میں کئ معاملات پر بات چیت کی گئ، موجودہ حالات میں یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ جب پاکستان دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے آمادہ ہے، ایسے میں افغانستان و ایران میں دہشت گرد گروہوں کے حوالے سے بھارت و غیر ملکی طاقتوں کی شمولیت اور اس کے سدباب کا معاملہ ضرور زیر بحث آیا ہوگا

موجودہ حالات میں جہاں ایران دنیا بھر میں امریکہ و اسرائیل کیخلاف سرگرم ہے، ایسے میں پاکستان کو بتائے بغیر پاکستان کے ساتھ ایک نیا محاز کھڑا کر دے اور اپنے لیے نقصان کو دعوت دے، مبصرین کے خیال میں یہ نا ممکن ہے، بلکہ ان کا خیال ہے کہ ان حملوں سے پہلے پاکستان و ایران دونوں کو معلوم تھا اور انہوں نے آپس میں باہمی ہم آہنگی کے بعد یہ اقدامات کیے ہیں۔ لیکن چونکہ پاکستان کی سیاسی و معاشی حالات کچھ اچھے نہیں ہیں اور دوسری طرف امریکہ و یورپ کے نور نظر ٹھہرنے کیلئے یہ اعلان کیا کہ ہم اس کا علم نہیں تھا اور ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئ ہے۔ ایسے میں پوری دنیا میں اسے ایران پاکستان جنگ کہا جا رہا ہے اور پوری دنیا کی نگاہیں اس طرف لگ گئ ہیں، گویا امریکی و اسرائیلی خوش ہو رہے ہیں کہ ایران اور پاکستان آپس میں لڑ پڑے ہیں۔ لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ممالک نے اپنے اپنے ملکی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر نشانہ لگایا ہے اور عالمی میڈیا اور عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا ہے کہ گویا ایران و پاکستان کے حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔ ایسا کرنے سے پاکستان نے عربوں اور یورپ کی ہمدردی کے ساتھ ساتھ اپنے ملک سے دہشت گردی کو ختم کرنے کے حوالے راہ ہموار کرلی ہے، یہی عوام جو کل پاکستانی اداروں پر انگلیاں اٹھا رہی تھی اور بلوچ دہشت گردوں پر کاروائیوں کو تنقیدی نگاہ سے دیکھ رہے تھے، آج وہ ریاستی اداروں کو گن گا رہے ہیں۔ اس طرح ریاستی اداروں نے کمال مہارت سے اپنے لیے حمایت بھی حاصل کر لی، اب یہ معاملہ شاید کچھ عرصہ چلے گا، ایران اور پاکستان دونوں نے بلوچستان سرحد کے قریب فوجوں کو بڑھا دیا ہے اور بارڈر کی کڑی نگرانی اور دہشت گردوں کے حوالے سے اقدامات کیے جا رہے ہیں، لیکن دنیا کی نظر میں یہ سب پاک ایران کشیدگی کی وجہ سے ہو رہا، جبکہ حقیقتا" یہ امریکہ و بھارت کے حمایت یافتہ گروہوں کو کچلنے کیلئے ہو رہا، جو کہ شاید پاکستان میں شاید حقوق انسانی کی تنظیموں کے ہوتے ہوئے اور بلوچ نسل کشی پر سیاست کرنے والوں کے ہوتے ہوئے بہت مشکل ہوتا، لیکن اس طرح پاکستان بھارت کی چالوں پر کاری ضرب لگانے کیلئے آمادہ ہو گیا ہے۔ گویا سانپ بھی مرے گا اور لاٹھی بھی نہیں ٹوٹے گی۔ اس طرح پاکستان ایران کشیدگی سے بالآخر نقصان امریکہ و بھارت کا ہو گا [3]۔


2024

  1. غالب نہاد، فضائی حدود کی ایرانی خلاف ورزی اور جیش العدل، ماجرا کیا ہے؟،wenews.pk
  2. بعثت خبر 17 جنوری 2024
  3. بعثت خبر، 18 جنوری ،2024م