مندرجات کا رخ کریں

"عبدالرسول سیاف" کے نسخوں کے درمیان فرق

ویکی‌وحدت سے
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 20: سطر 20:
'''عبدالرسول سیاف'''، ایک مشہور افغان  مجاہد هیں جو سابق سوویت یونین کے خلاف لڑ رهے ہیں۔  انہوں نے اپنی سیاسی سرگرمیاں  مسلم نوجوانوں کے تحریک میں شروع کیں۔  1974ء میں، حکومت کے خلاف اپنے تیز تر زبانی خطاب اور لوگوں کو تشدد کی طرف اکسانے کی وجہ سے، وہ اور دیگر افغان اخوان المسلمین کے ارکان پانچ سال تک قید  میں رہے۔

== سوانح حیات ==
== سوانح حیات ==
افغانستان میں سوویت یونین کے خلاف مجاہدین کی تحریک کے مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں۔ وه سنه 1944ء میں کابل صوبے کے پغمان ضلع میں پیدا ہوئے  اور سنه 1960ء میں کابل کے امام ابوحنيفہ اسکول سے اپنی ابتدائی تعلیم مکمل کی ۔
افغانستان میں سوویت یونین کے خلاف مجاہدین کی تحریک کے مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں۔ وه سنه 1945ء میں کابل صوبے کے پغمان ضلع میں پیدا ہوئے  اور سنه 1960ء میں کابل کے امام ابوحنيفہ اسکول سے اپنی ابتدائی تعلیم مکمل کی ۔
 
== تعلیم ==
== تعلیم ==
سیاف نے 1967 میں کابل یونیورسٹی سے شریعہ کی ڈگری حاصل کی اور دو سال بعد اسی یونیورسٹی میں بطور پروفیسر کام کیا۔ 1350 ہجری میں آپ اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لیے مصر کی جامعہ الازہر گئے اور حدیث میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ وہ روانی سے پشتو، فارسی اور عربی بولتے ہیں۔

نسخہ بمطابق 12:47، 22 مئی 2025ء

عبدالرسول سیاف
پورا نامعبدالرسول سیاف
دوسرے نامعبد الرب رسول سیاف
ذاتی معلومات
پیدائش1945 ء، 1323 ش، 1363 ق
پیدائش کی جگہشهر پغمان، کابل صوبه افغانستان
مذہباسلام، اهل سنت
مناصبسوویت یونین کے قبضے کے خلاف جنگ میں مجاهد، یونیورسٹی کے پروفیسر ، سیاست دان، اسلامی اتحاد (دعوۃ) پارٹی آف افغانستان کے رهنما اور صدارتی انتخابات کے امیدوار

عبدالرسول سیاف، ایک مشہور افغان مجاہد هیں جو سابق سوویت یونین کے خلاف لڑ رهے ہیں۔ انہوں نے اپنی سیاسی سرگرمیاں مسلم نوجوانوں کے تحریک میں شروع کیں۔ 1974ء میں، حکومت کے خلاف اپنے تیز تر زبانی خطاب اور لوگوں کو تشدد کی طرف اکسانے کی وجہ سے، وہ اور دیگر افغان اخوان المسلمین کے ارکان پانچ سال تک قید میں رہے۔

سوانح حیات

افغانستان میں سوویت یونین کے خلاف مجاہدین کی تحریک کے مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں۔ وه سنه 1945ء میں کابل صوبے کے پغمان ضلع میں پیدا ہوئے اور سنه 1960ء میں کابل کے امام ابوحنيفہ اسکول سے اپنی ابتدائی تعلیم مکمل کی ۔

تعلیم

سیاف نے 1967 میں کابل یونیورسٹی سے شریعہ کی ڈگری حاصل کی اور دو سال بعد اسی یونیورسٹی میں بطور پروفیسر کام کیا۔ 1350 ہجری میں آپ اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لیے مصر کی جامعہ الازہر گئے اور حدیث میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ وہ روانی سے پشتو، فارسی اور عربی بولتے ہیں۔

سیاسی سرگرمیاں

افغانستان واپس آنے کے بعد سیاف نے تدریس جاری رکھی اور اسی دوران مسلم یوتھ موومنٹ میں اپنی سیاسی سرگرمیاں شروع کر دیں۔ 1974ءمیں، انہیں حکومت کے خلاف سخت تقریریں کرنے اور تشدد پر اکسانے کے جرم میں افغان اخوان المسلمون کے دیگر ارکان کے ساتھ پانچ سال کے لیے قید کر دیا گیا۔ 1979 ءمیں رہائی کے بعد وہ پاکستان چلے گئے اور پروفیسر برہان الدین ربانی کی قیادت میں جماعت اسلامی میں کام کیا۔ 1970 میں انہوں نے اسلامک یونین پارٹی آف افغانستان کی بنیاد رکھی۔

خانہ جنگوں میں شرکت

ڈاکٹر نجیب اللہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد، سیاف کابل واپس آئے اور برہان الدین ربانی کی حکومت کے حامیوں میں سے ایک کے طور پر جانا جانے لگا۔ انہوں نے 1992 اور 1995 کے درمیان خانہ جنگیوں میں کردار ادا کیا اور مغربی کابل میں عبدالعلی مزاری کی قیادت میں اسلامی اتحاد پارٹی کے ساتھ اپنی بھاری لڑائیوں کے لیے جانا جاتا ہے۔ ان جنگوں میں ہزاروں لوگ مارے گئے، اور کچھ افراد پر جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام لگایا گیا۔

طالبان کی مخالفت

طالبان کے کابل پر قبضہ کرنے کے بعد، سیاف ملک کے شمال میں چلے گئے اور برہان الدین ربانی کے نائب اور شمالی اتحاد کی قیادت کونسل کے رکن کے طور پر کام کیا۔ طالبان کے زوال کے بعد انہوں نے نئی حکومت کی تشکیل میں کردار ادا کیا اور ہنگامی اور آئینی لویہ جرگوں میں حصہ لیا۔

موجودہ سرگرمیاں

سیاف حامد کرزئی کی حکومت کے سخت حامی تھے اور انہوں نے پارلیمنٹ میں کابل کے عوام کی دو دو رے میں نمائندگی کی۔ انہوں نے گزشتہ دو صدارتی انتخابات میں حامد کرزئی کی حمایت کی اور پھر خود صدر کے لیے الیکشن لڑا۔ سوویت یونین کے خلاف جہاد کے دوران سیاف نے پشاور میں دعوت الجہاد یونیورسٹی کی بنیاد رکھی جہاں عرب، افغان اور پاکستانی پروفیسرز پڑھاتے تھے۔ وہ فی الحال کابل میں نجی یونیورسٹی اور دعوت نامی ٹیلی ویژن چینل کے مالک ہیں، اور انہوں نے اپنی اسلامی یونین پارٹی کا نام بدل کر دعوت پارٹی رکھ دیا ہے۔[1]

حوالہ جات

  1. زندگى نامۀ عبدالرب رسول سيافwww.ariananews.af(زبان فارسی)- تاریخ درج شده: 9/جنوری/2014 ء تاریخ اخذ شده: 22مئی 2025ء