"حدیث" کے نسخوں کے درمیان فرق
Saeedi (تبادلۂ خیال | شراکتیں) |
Saeedi (تبادلۂ خیال | شراکتیں) |
||
سطر 47: | سطر 47: | ||
* ابن ماجہ | * ابن ماجہ | ||
{{اختتام}} | {{اختتام}} | ||
پہلا طبقہ: جو حدیث کی کتب طبقہ اول میں اعلیٰ درجہ کی ہے وہ تواتر کی حد تک پہنچ جاتی |
نسخہ بمطابق 21:34، 6 فروری 2024ء
اسلامی شریعت کا پورا علم ہم کو بڑے ذرائع قرآن اور حدیث سے حاصل ہوتا ہے۔
حدیث کے لغوی معنی
بات چیت، نئی چیز،بیان، ذکر، قصہ، کہانی، تاریخ یا سند ہے۔
حدیث کا لغوی مفہوم
(۱) حدیث کا لفظ قدیم کی ضد ہے اور اس کا مصدر "حدث" ہے جس کا اطلاق نئے عوارض پر ہوتا ہے " رجل حدث" کے معنی جوان آدمی ہے نئی چیز اور نئی بات کو حدیث کہتے ہیں حادثہ کو اسی لئے یہ نام دیا گیا ہے کہ وہ وقوع کے اعتبار سے نیا ہوتا ہے۔
(۲) حدیث کا لفظ بات چیت اور گفتگو کے معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے اس کی جمع صحیح مذہب کے مطابق احادیث ہے۔
(۳) دنیا کے عجائبات اور خلاف امید واقعات، حکایات اور قصوں کو بھی احادیث فرمایا گیا ہے۔
حدیث کی تعریف
حدیث کا لفظ تحدیث سے اسم ہے تحدیث کے معنی خبر دینا ہے۔ ظہور اسلام سے پہلے عرب حدیث کے لفظ کو اخبار کے معنی میں استعمال کرتے تھے مثلاً وہ اپنے مشہور ایام کو احادیث کے نام سے موسوم کرتے تھے ۔ اس لئے شیعہ نے اس روایت کو قائم کیا ہوا ہے اور اپنی حدیث کی کتابوں کو اخبار کہتے ہیں۔ اسلامی اصطلاح میں حضرت محمد ﷺ کے قول و فعل اور تقریر کا نام حدیث ہے اس کی جمع احادیث ہے۔ اصطلاحی معنی میں حضور کے وہ اقوال ہیں جو راویوں کے ذریعہ نسلاً بعد نسل تواتر کے ساتھ وہ عمل میں پہنچے ہیں۔ حدیث کے معنی اسلامی اصطلاح میں حضور کی وہ باتیں ہیں جن کو حضور نے قرآن کو سمجھانے کے لئے ہائی ہیں۔ جیسے قرآن کہتا ہے کہ نماز پڑھ مگر قرآن میں وقت کے متعلق نہیں لکھا کہ کسی وقت سے کسی وقت تک اور کس وقت کتنی رکعت پڑھنی چاہیے رکوع کے ہیے رکوع کیسے کرنا چاہیے اور سجدہ کیسے کرنا چاہیے۔ اور اس نماز میں کیا پڑھنا چاہیے یہ سب قرآن میں بیان نہیں ہوا ہے یہ سب باتیں حضور نے بتائی ہیں اور یہ سب باتیں حدیث سے ملتی ہیں۔
حدیث کی قسمیں
حدیث کی دو قسمیں ہیں ایک الہی جسے قدسی کہتے ہیں اور دوسری نبوی ، قدسی حدیث میں حضور اپنے پروردگار سے روایت کرتے ہیں۔ حدیث قدسی اور دیگر احادیث میں نمایاں فرق یہ ہے کہ اس میں ( قال اللہ تعالی ) " اللہ تعالیٰ نے فرمایا" کے الفاظ ہوتے ہیں ویسے دیگر الہامات ربانی کی طرح یہ بھی ایک الہام ہوتا ہے ۔ حضور بسا اوقات کچھ چیزیں اللہ کی طرف منسوب کر کے فرمایا کرتے تھے مگر قرآن میں وہ موجود نہیں اس طرح کی احادیث کو حدیث قدسی کہا جاتا ہے۔
قولی
جو حضور نے اپنی زبان سے فرمایا ہو اُس کو حدیث قولی کہتے ہیں۔ صحاح ستہ کی اکثر احادیث حضور کے اقوال ہیں مثلاً حضور کا یہ فرمان " جیسے مجھے نماز پڑھتا دیکھتے ہو اس طرح نماز پڑھو قولی حدیث کو اثبات احکام کے لحاظ سے اولین مقام حاصل ہے۔
فعلی
جو حضور نے اپنے ہاتھ سے یا کسی اور طریقے سے کسی کام کو کیا ہو اُس کو حدیث فعلی کہتے ہیں مثلاً حضور نے ایک ہاتھ کی انگلیاں دوسرے ہاتھ کی کھائیوں میں تر کر کے پھنسا ئیں اور کھائیاں تڑکیں آواز آئی یہ حدیث فعلی ہے۔ نماز، وضو، اعتکاف اور دیگر افعال یہ سنت اور حجت ہیں۔
تقریری
کوئی کام یا بات جو حضور کے سامنے واقعہ ہوا ہو اور حضور نے اُس کام کو دیکھا اور حضور نہ بولےنہ انہوں نے اُس کام کو غلط کہا اور نہ صحیح کہا اس پر اعتراض نہ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ وہ جائز اور درست ہے ورنہ حضور خاموش نہ رہتے۔ صحابی کے کسی فعل پر حضور کا خاموش رہنا محدثین کی اصطلاح میں " تقریر کہلاتا ہے یہ حدیث کی تیسری قسم ہے جسے حدیث تقریری کہتے ہیں۔
سنت
سنت کے لغوی معنی ہیں طریقہ یا قاعدہ یا کسی کا ڈھب یا زندگی کا اسلوب ہے۔ اسلام میں سنت سے مراد حضور کی فعلی روش ہے پس وہ عملی نمونہ جو حضور نے پیش کیا اس کا نام سنت ہے ۔ سُنت . کے لفظی معنی راستہ اور طریقہ کے ہیں اسلامی اصطلاح کے مطابق سنت کے ادا کرنے سے ثواب ملتا ہے سنت ادانہ کرنے میں عذاب نہیں ملتاسنت اُس کام کو کہتے ہیں جس کو رسول اللہ یا صحابہ کرام نے کیا ہو یا حکم فرمایا ہو ۔ جب بھی لفظ سنت آئے گا تو اُس کا تعلق حضور سے ہوگا ۔ اصول حدیث وفقہ کے علماء کے نزدیک حدیث و سنت" کے الفاظ ہم معنی ہیں یہ کہنا کہ سنت سے مراد حضور کا عملی طریق اور حدیث سے مراد حضور کے اقوال میں بالکل غلط اور فن سے نا واقف ہونے کی دلیل ہے ۔ سنت اور حدیث مترادف ہیں اور شرعاً یہ دونوں حجت ہیں سنت کا اطلاق زیادہ تر حضور کے اقوال وافعال اور تقریر پر کیا جاتا ہے لہٰذا یہ لفظ علمائے اصول کے نزدیک حدیث کا مترادف ہے حدیث و سنت“ کے الفاظ ہم صرف چند ایک سنتیں جو حضرت ابراہیم کی ہیں جن کو مسلمان مانتے ہیں مثلا حج کی چند رسومات اور قربانی کی عید اس کو سنت ابراہیمی بھی کہتے ہیں سنت کی قسمیں ہیں۔ سنت موکده 2۔ سنت غیر موکدہ سنت موکدہ اور سنت غیر موکدہ کا زیادہ ذکر نماز روں میں آئے گا۔
سنت موکدہ
وہ عمل ہے جس کو حضور نے کبھی نہ چھوڑا ہو اُس کو سنت موکدہ کہتے ہیں۔
سنت غیر موکدہ
اس عمل کو کہتے ہیں جس کام کو کبھی حضور نے چھوڑ دیا ہو اس کو سنت غیر موکدہ کہتے ہیں ۔ اسلامی اصطلاح میں اگر کوئی شخص سُنت و حدیث کو نہیں مانتا تو حقیقت میں وہ قرآن کے کلام الہی ہونے کا انکار کرتا ہے۔ سنتوں اور حدیثوں کی بہت کی اسلامی کتب مشہور ہیں مگر آٹھ کتابیں زیادہ مشہور ہیں:
- بخاری شریف
- مسلم شریف
- سنن ترندی شریف
- سنن ابوداؤد شریف
- سنن نسائی شریف
- موطا امام مالک
- مسند امام احمد بن حنبل
- ابن ماجہ ان کے علاوہ بھی بہت کی حدیث کی کتابیں ہیں۔
صحاح ستہ
محدثین کی اصطلاح میں صحاح ستہ حدیث کی درج ذیل چھ کتابوں کو کہتے ہیں:
- مسلم
- ترمدی
- ابوداؤد
- نسائی
- ابن ماجہ
پہلا طبقہ: جو حدیث کی کتب طبقہ اول میں اعلیٰ درجہ کی ہے وہ تواتر کی حد تک پہنچ جاتی