"حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور" کے نسخوں کے درمیان فرق

ویکی‌وحدت سے
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 9: سطر 9:
== حوالہ جات ==
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}
{{حوالہ جات}}
[[زمرہ: شیعہ ادارے]]
[[زمرہ: اسلامی ادارے]]

نسخہ بمطابق 08:36، 20 اگست 2023ء

حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور

حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور پاکستان کے شہر لاہور میں ساٹھ سال سے قائم پاکستان بھر میں اہل تشیع کی سب بڑی دینی درسگاہ ہے اس کی تاسیس 1954ء میں ہوئی۔

تاسیس

سید صفدر حسین نجفی مرحوم اختر عباس نجفی کے ساتھ مل کر اس جامعہ کی بنیاد رکھی لوگوں کو اس کام کی طرف توجہ دلائی شیخ محمد طفیل کو اس عظیم کام کے آغاز کی سعادت نصیب ہوئی۔ اس وقت کے لاہور کے اہم علاقہ موچی دروازہ میں حسینہ ہال ایک سو روپے ماہوار کرایے پر حاصل کیا گیا۔ 1956ء میں ادارہ رجسٹرڈ کرایا گیا۔ 1958ء میں ایک عمارت محلہ داراشکوہ میں خریدی گئی مگر محکمہ اوقاف سے تنازع کی بنا پر استعمال میں نہ لائی جا سکی۔

دسمبر 1960ء میں دارالشریعہ وسن پورہ 32 ہزار روپے میں خریدا گیا۔ 1965 ء میں جامعۃ المنتظر کا ٹرسٹ تشکیل پایا۔ 1969 ء سید محمد حسین نقوی، شیخ غلام حسین اور جناب محمد عباس مرزا کی کاوشوں سے حسینی ٹرسٹ ماڈل ٹاؤن نے ایچ بلاک ماڈل ٹاؤن میں 21 کنال سے زائد رقبہ جامعۃ المنتظر کے لیے وقف کیا اس طرح دونوں ٹرسٹ، باہمی انضمام سے خدمت دین و تعلیمات اہل بیت علیہم السلام کی نشر و اشاعت کے لیے یکجا ہو گئے۔

مبلغین

ان ساٹھ سالوں میں جہاں اس حوزہ علمیہ نے ہزاروں کی تعداد میں علما اور مبلغین قوم کو فراہم کیے وہاں ساتھ ساتھ شیعہ مطالبات کمیٹی سے لے کر وفاق علماء شیعہ پاکستان تک۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان سے لے کر کالعدم تحریک جعفریہ پاکستان تک کالعدم اسلامی تحریک پاکستان سے لے کر جعفریہ کونسل تک جملہ اداروں کو وسیع بنیادیں فراہم کیں۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور امامیہ آرگنائزیشن کے ضمن بھی اس کی خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا۔ [1]

حوالہ جات