"مسودہ:سید محمد اشرف کچھوچھوی" کے نسخوں کے درمیان فرق
Saeedi (تبادلۂ خیال | شراکتیں) |
Saeedi (تبادلۂ خیال | شراکتیں) م (Saeedi نے صفحہ مسودہ:بابر اشرف کچھوچھوی کو مسودہ:سید بابر اشرف کچھوچھوی کی جانب منتقل کیا) |
(کوئی فرق نہیں)
|
نسخہ بمطابق 14:43، 29 اکتوبر 2024ء
بابر اشرف کـچھوی چھوی
دہشت گردی سے نجات چاہئے تو محبت کو عام کریں اور انصاف سے کام لیں
آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ کے بانی وصدر مولانا سید محمد اشرف کچھوچھوی نے کل پاک شہر مدینہ منورہ میں آل انڈیا علماء مشائخ بورڈ کے زیراہتمام منعقد عرس مولا علی کرم اللہ وجہ الکریم کی مجلس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بغیر علی کی محبت کے کوئی مومن نہیں ہو سکتا۔ یہ فرمان رسول ہے کیونکہ مومن اور منافق کی پہچان ہی یہی ہے کہ ذکر علی سے جس کا چہرہ کھلتا جائے وہ مومن ہے اور جس کے چہرے پر ملال آجائے وہ منافق ہے۔
انہوں نے کہا کہ علی وہ ہیں جن سے مصطفی کریم محبت کرتے ہیں علی وہ ہیں جن کا چہرہ دیکھناعبادت ہے، علی وہ ہیں جو بابل علم ہے، علی وہ ہے جو اللہ کا شیر ہیں، علی صاحب ذوالفقار ہیں علی وہ ہیں جن کے در کی خیرات سے کوئی ولی بنتا ہے جو علی کے درسے بھیک نہ پائے وہ ولی بن نہیں سکتا اور جومحبت علی میں گرفتار ہوجائے وہ منافق نہیں ہو سکتا۔حضرت نے کہا علی علم کے شہر کا دروازہ ہے تو علم کے شہر تک پہنچنا ہے تو علی کے بغیر نہیں پہنچ سکتے۔
سید بابر اشرف نے کہا کہ مولا علیہ السلام پر ہوا حملہ دہشت گردی کی تاریخ میں پہلا خود کش دہشت گردانہ حملہ تھا اور دہشت گردی کے پہلے شکار مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم ہوئے اور آج بھی علی کا ذکر کرنے والے دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں۔ اسلام کا سبق اخلاق ہے محبت ہے انصاف ہے مولی علی کی پوری زندگی رسول کی زندگی کا آئینہ ہے یعنی بولتا قرآن ہے علی اسی لیے دہشت گردی کی نگاہوں میں کھٹک گئے آج علی والے بھی نشانے پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اگر کامیابی چاہئے تو علی سے محبت کریں اگر دنیا کو امن چاہئے، دہشت گردی سے چھٹکارا چاہئے تو محبت کو عام کریں انصاف سے کام لیں۔محفل کے آخر میں نیاز مولائے کائنات کے بعد پوری دنیامیں امن کے لئے دعا کی گئی [1]۔
سرگرمیاں
مورخہ 20 فروری 2023 کو آمد ولادت امام حسین علیہ السلام کی خوشی کے موقع پر آل انڈیا محمدی مشن کے زیراہتمام مشن کے بانی و قومی صدر حضرت سید ایوب اشرف کچھوچھوی کی سرپرستی میں دوسرا مفت طبی کیمپ کا انعقاد مخدوم اشرف عربک اسکول نزد شیوم بھٹا غوثیہ جامع مسجد آدرش نگر کیمپل روڈبالا گنج لکھنؤ میں منعقد ہوا۔ جس میں ایرا لکھنؤ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل سرفراز گنج کے ماہرین ڈاکٹر احمر ممتاز، ڈاکٹر مونیکا سیٹھ، ڈاکٹر یعسوب عباس، ڈاکٹر سمائلہ منصور، ڈاکٹر محمد شادوغیرہ شامل رہے۔
جہاں مختلف شعبہ جات جیسے بال، زنانہ، ہڈی، جلد، دانت، آنکھ وغیرہ کے مریضوں کا علاج کیاگیا۔آج کا کیمپ صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا۔ اس مفت طبی کیمپ میں تقریباً 235 مریضوں نے اپنا علاج کروایا، تقریباً 130 مریضوں کے خون کے ٹیسٹ، تقریباً 57 افراد کا الٹراساؤنڈ، 60 مریضوں کا ایم آر آئی، 80 مریضوں کا سٹی سکین مفت کیا گیا اور دو مریضوں کو ایرا میں داخل کیا گیا۔ آل انڈیا محمدی مشن کے بانی اور قومی صدر حضرت سید ایوب اشرف نے تمام ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا۔
ایرا میڈیکل کالج کے ڈائرکٹر جناب محسن علی خان نے بتایا کہ محکمہ کے تعاون سے اس کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔ غریب اور نادار اس کیمپ سے ایسے مریض مستفید ہوتے تھے ڈاکٹر سیف رضا خان اشرفی کے انتظامی نظام سے مریضوں کی بہتر طریقے سے دیکھ بھال کی جاتی تھی۔ سید محمد احمد میاں یوتھ صدر آل انڈیا محمدی مشن نے کہا کہ انشاء اللہ تیسرا مفت میڈیکل کیمپ اتوار 26 فروری 2023 کو منعقد کیا جائے گا۔ جو لوگ اپنے آپ کو دکھانا چاہتے ہیں۔
اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ انشاء اللہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر مورخہ 23 فروری 2023 بعد نماز عشاء L.D.A. بازار نخاس لکھنؤ میں عظیم الشان جشن امام حسین علیہ السلام منایا جائے گا، جس میں بڑی تعداد میں عاشقان اہل بیت، امام مسجد شامل ہوں گے، جلسہ کی سرپرستی آل انڈیا محمدی مشن کے بانی و قومی صدر حضرت سید ایوب اشرف کچھوچھوی قیادت خزانچی حضرت سید یعقوب اشرف کچھوچھوی، حضرت سید بابر اشرف کچھوچھوی،نظامت مولانا اعظم علی قادری، قاری گلاب الدین کریں گے۔
تلاوت قرآن پاک قاری غلام سبحانی، نعت و منقبت سید فاضل مسعودی، قاری معین الدین، قاری حفیظ خان اور دیگر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ جلسہ میں حافظ سید افضل اشرف، سید علی حیدر، حضرت سید عدنان اشرف اشرفی جیلانی کچھوچھوی اور مولانا اشتیاق احمد قادری اپنے خیالا ت کا اظہار کریں گے [2]۔
- ↑ دہشت گردی سے نجات چاہئے تو محبت کو عام کریں اور انصاف سے کام لیں : مولانا سید اشرف کچھوچھوی-urdu.news18.com- شائع شدہ از: 18 جون 2024ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 29 اکتوبر 2024ء۔
- ↑ مخدوم اشرف عربک ا سکول میں مفت طبی کیمپ-dailyhindustanexpress.com- شائع شدہ از: 20 فروری 2023ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 29 اکتوبر 2024ء۔