"سید شہنشاہ حسین نقوی" کے نسخوں کے درمیان فرق

ویکی‌وحدت سے
سطر 20: سطر 20:
انہوں نے کہا کہ اہلِ پاکستان ایک بے مثال تہذیبی اور دینی ورثے کے امین ہیں، ہمارے پاس کتاب اور سنت کی صورت میں ہدایت کا ابدی سامان موجود ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ دینِ مبین سماج، سیاست، معاشرت سے معیشت تک ہمیں بھرپور رہنمائی فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اہلِ پاکستان ایک بے مثال تہذیبی اور دینی ورثے کے امین ہیں، ہمارے پاس کتاب اور سنت کی صورت میں ہدایت کا ابدی سامان موجود ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ دینِ مبین سماج، سیاست، معاشرت سے معیشت تک ہمیں بھرپور رہنمائی فراہم کرتا ہے۔


سید نقوی نے کہا [[حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ|سیرتِ رسول]] سے دنیوی و اُخروی نجات کے اسباب پیدا کرنا بطور ملت ہمارے ذمے ہے۔ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ اسلام بندۂ مومن کو بندگی اور اقدار کے دائرے میں آزادئ فکر و عمل کی بنیاد مہیا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ زوال کے اس دور میں سیرتِ رسول سے عروج کی راہ کشید کرنا امت کی ذمہ داری ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ قرب و نصرت الہٰی سے پاکستان کو ریاستِ مدینہ کے خطوط پر استوار کرنے کی محنت جاری رکھیں گے<ref>[ https://ur.mehrnews.com/news/1914951/%D8%B9%D9%84%D8%A7%D9%85%DB%81-%D8%B4%DB%81%D9%86%D8%B4%D8%A7%DB%81-%D9%86%D9%82%D9%88%DB%8C-%DA%A9%DB%8C-%D8%B9%D9%85%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D8%AE%D8%A7%D9%86-%D8%B3%DB%92-%D9%85%D9%84%D8%A7%D9%82%D8%A7%D8%AA علامہ شہنشاہ نقوی کی عمران خان سے ملاقات]- ur.mehrnews.com- شائع شدہ از: 27 فروری 2023ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 29 جون 2024ء-</ref>۔
سید نقوی نے کہا [[حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ|سیرتِ رسول]] سے دنیوی و اُخروی نجات کے اسباب پیدا کرنا بطور ملت ہمارے ذمے ہے۔ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ اسلام بندۂ مومن کو بندگی اور اقدار کے دائرے میں آزادئ فکر و عمل کی بنیاد مہیا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ زوال کے اس دور میں سیرتِ رسول سے عروج کی راہ کشید کرنا امت کی ذمہ داری ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ قرب و نصرت الہٰی سے پاکستان کو ریاستِ مدینہ کے خطوط پر استوار کرنے کی محنت جاری رکھیں گے<ref>[https://ur.mehrnews.com/news/1914951/%D8%B9%D9%84%D8%A7%D9%85%DB%81-%D8%B4%DB%81%D9%86%D8%B4%D8%A7%DB%81-%D9%86%D9%82%D9%88%DB%8C-%DA%A9%DB%8C-%D8%B9%D9%85%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D8%AE%D8%A7%D9%86-%D8%B3%DB%92-%D9%85%D9%84%D8%A7%D9%82%D8%A7%D8%AA علامہ شہنشاہ نقوی کی عمران خان سے ملاقات]- ur.mehrnews.com- شائع شدہ از: 27 فروری 2023ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 29 جون 2024ء-</ref>۔

نسخہ بمطابق 19:34، 28 جون 2024ء

سید شہنشاہ حسین نقویکراچی سے تعلق رکھنے والے مسلمان عالم اور شیعہ علماء کونسل کے بڑے رکن ہیں آپ مسجد و امام بارگاہ باب العلم نارتھ ناظم آباد، کراچی کے خطیب بھی ہیں۔

تعلیم

آپ اسلامیات میں ایم اے ہیں اور انھوں نے ایران کے شہر قم کی حوزہ علمیہ قم سے تعلیم مکمل کی۔

مجالس

پاکستان

سید شہنشاہ نقوی ہر سال پاکستان میں کئی مجالس میں خطبہ دیتے ہیں۔ محرم کے پہلے دس دنوں کے دوران کراچی کی مختلف مجالس میں خطبہ دیتے ہیں، عموماً نشتر پارک، مسجد و امام بارگاہ باب العلم، عزا خانہ زہرا، علی متقی ہاؤس میں۔

بیرون ملک

انھوں نے مختلف ممالک امریکا، ایران اور یو کے وغیرہ کی مجالس میں بھی خطبے دیے ہیں۔

اتحاد بین المسلمین

پاکستانی معروف عالم دین نے کہا کہ ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ آج مسلمان ہی دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر مسلمانوں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، جن کی سرپرستی امریکہ کررہا ہے لہٰذا ہمیں ان سازشوں سے ہوشیار رہنا ہوگا۔ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ امام خمینی نے سخت اور کٹھن حالات میں تبلیغ دین کے فرائض انجام دیئے۔

اس کے ساتھ ساتھ باطل نظام اور نظریہ کے خلاف ڈٹ جانے کی بات کی، آپ نے سامراجی قوتوں کی سازشوں سے مسلم دنیا کو آگاہ کیا اور پیغام دیا کہ اسلام ہی وہ سچا دین ہے جس میں انسانیت کی فلاح، بہبود اور نجات و مغفرت کا راز پوشیدہ ہے، ہم اسلام کے پیروکاران ہیں اور محمد مصطفی (ص) کی سیرت پر عمل کرتے ہیں۔

سید نے کہا کہ ہمیں اپنا دین عزیز ہے جبکہ امریکہ و اسرائیل نہیں چاہتے کہ اسلام کا پیغام آگے بڑھے، ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ آج مسلمان ہی دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر مسلمانوں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، جن کی سرپرستی امریکہ کررہا ہے لہٰذا ہمیں ان سازشوں سے ہوشیار رہنا ہوگا اور کوشش کرنا ہوگی کہ اسلام دشمن قوتوں کی راہ میں رکاوٹ بنا جائے، اس سلسلے میں آج ضرورت اس بات کی ہے کہ سب سے پہلے ہم یکجا ہوں اور دین کے پیغام کو عام کریں [1]۔

عمران خان سے ملاقات

سابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات میں کہاکہ اہلِ علم خانقاہوں اور دانش کدوں سے نکل کر میدانِ عمل میں قوم کی رہنمائی کریں۔ زمان پارک لاہور میں عمران خان نے شہنشاہ نقوی سے ملاقات کی اور کہا کہ اہلِ علم سماج میں اقدار کے فروغ اور تحفظ کا فریضہ انجام دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اہلِ پاکستان ایک بے مثال تہذیبی اور دینی ورثے کے امین ہیں، ہمارے پاس کتاب اور سنت کی صورت میں ہدایت کا ابدی سامان موجود ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ دینِ مبین سماج، سیاست، معاشرت سے معیشت تک ہمیں بھرپور رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

سید نقوی نے کہا سیرتِ رسول سے دنیوی و اُخروی نجات کے اسباب پیدا کرنا بطور ملت ہمارے ذمے ہے۔ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ اسلام بندۂ مومن کو بندگی اور اقدار کے دائرے میں آزادئ فکر و عمل کی بنیاد مہیا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ زوال کے اس دور میں سیرتِ رسول سے عروج کی راہ کشید کرنا امت کی ذمہ داری ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ قرب و نصرت الہٰی سے پاکستان کو ریاستِ مدینہ کے خطوط پر استوار کرنے کی محنت جاری رکھیں گے[2]۔

  1. سامراجی قوتوں کی سازشوں سے مسلم دنیا کو آگاہ کیا، علامہ شہنشاہ نقوی- ur.mehrnews.com-شائع شدہ از: 31 مئی 2023ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 29 جون 2024ء-
  2. علامہ شہنشاہ نقوی کی عمران خان سے ملاقات- ur.mehrnews.com- شائع شدہ از: 27 فروری 2023ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 29 جون 2024ء-