"سید رضی جعفر نقوی" کے نسخوں کے درمیان فرق
Saeedi (تبادلۂ خیال | شراکتیں) («'''سید رضی جعفر نقوی''' == امت مسلمہ اتحاد یکجہتی اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کرے == جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر سید رضی جعفر نقوی نے پیامبر اکرم اور قرآن پاک کی توہین کرنے والوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سب کل...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا) |
(کوئی فرق نہیں)
|
نسخہ بمطابق 21:48، 22 جون 2024ء
سید رضی جعفر نقوی
امت مسلمہ اتحاد یکجہتی اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کرے
جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر سید رضی جعفر نقوی نے پیامبر اکرم اور قرآن پاک کی توہین کرنے والوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سب کلمہ گو کفر کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہو جائیں۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر سید رضی جعفر نقوی نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں امت مسلمہ جن مشکلات اور پر یشانیوں کا سامنا کر رہی ہے۔ اس میں ضرورت اس بات کی ہے کہ سب کلمہ گو کفر کے مقابل میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہو جائیں ہر چند کے امت مسلمہ مختلف فقہی اور نظر یاتی طبقات میں تقسیم ہے لیکن مسلمات عقائد ایک ہیں توحید، نبوت، عقیدہ ختم نبوت اور قیامت وہ اصول ہیں جن پر سب کا اتفاق ہے۔
انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ اتحاد یکجہتی اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کرے۔ خیال رہے کہ پاکستان میں تکفیری سوچ کے گروہ امریکا اور اسرائیل کے اشاروں پر ملک میں فرقہ واریت پھیلا کرکے صہیونی ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں[1]۔
- ↑ جعفریہ الائنس پاکستان:امت مسلمہ اتحاد یکجہتی اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کرے، علامہ سید رضی جعفر نقوی- شائع از: 10 ستمبر 2020ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 20 جون 2024ء۔