"ایران" کے نسخوں کے درمیان فرق

کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ایک ہی صارف کا 6 درمیانی نسخے نہیں دکھائے گئے)
سطر 441: سطر 441:


بعض ذرائع ابلاغ نے کے مطابق فروری 2022 میں بھی خلیج فارس میں زوڈیاک شپنگ کمپنی سے تعلق رکھنے والے تجارتی جہاز کیمپو اسکوائر پر حملہ کیا گیا تھا <ref>[https://ur.mehrnews.com/news/1923275/ ایران نے اسرائیلی بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا] mehrnews.com-شا‏ئع شدہ:13اپریل 2024ء-اخذ شدہ:13اپریل 2024ء۔</ref>۔
بعض ذرائع ابلاغ نے کے مطابق فروری 2022 میں بھی خلیج فارس میں زوڈیاک شپنگ کمپنی سے تعلق رکھنے والے تجارتی جہاز کیمپو اسکوائر پر حملہ کیا گیا تھا <ref>[https://ur.mehrnews.com/news/1923275/ ایران نے اسرائیلی بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا] mehrnews.com-شا‏ئع شدہ:13اپریل 2024ء-اخذ شدہ:13اپریل 2024ء۔</ref>۔
== ایران نے اسرائیل کا بھرم توڑ دیا۔ مشاہد حسین سید ==
بین الاقوامی اور خارجہ امور کے ماہر اور سینئر سیاستدان مشاہد حسین سید نے ایران کے [[اسرائیل]] پر حملے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ 50 سال بعد کسی مسلمان ملک نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔


ایران کے اسرائیل کے حملے کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں تیسری عالمی جنگ تو نہیں ہو گی لیکن آج بہت تاریخی دن ہے کیونکہ آج 50 سال بعد کسی مسلمان ملک نے اتنی ہمت اور جرات ہوئی کہ انہوں نے اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔
مشاہد حسین سید نے کہا کہ یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب اسرائیل نے دمشق نے ایرانی سفارتخانے پر حملہ کیاتھا، یہ دوہری جارحیت تھی کیونکہ ایران اور [[شام]] دونوں کے خلاف اشتعال انگریزی کا مظاہرہ کیا گیا اور دوسری طرف فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے جو اس وقت بنیادی مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا: ایران کے اس حملے سے اسرائیل کا یہ بھرم ٹوٹ گیا کہ اسرائیل کو کوئی چھو تک نہیں سکتا، ان کے پاس آئرن ڈوم ہے، امریکہ نے کئی دہائیوں سے امداد جاری رکھی ہوئی ہیں اور 50 دفعہ ان کا سیکیورٹی کونسل میں دفاع بھی کیا ہے جبکہ اس کارروائی سے مسلم دنیا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
مشاہد حسین  نے کہا کہ 50 سال قبل عرب اسرائیل جنگ میں شام اور [[مصر]] نے 1973 میں اسرائیل کے خلاف رمضان میں جوابی کارروائی کی تھی، اس وقت وزیراعظم [[ذوالفقار علی بھٹو|ذوالفقار علی]] بھٹو نے دو پائلٹ بھیجے تھے اور ہم شامی ایئرفورس کے ساتھ مل کر لڑے تھے۔
جب  سینیئر سیاستدان سے سوال کیا گیا کہ یہ صورتحال کہاں جا کر رکے گی تو انہوں نے کہا کہ اب دو اہم پیشرفت ہوئی ہیں، پہلی یہ کہ صدر جو بائیڈن اور نیتن یاہو کی 25 منٹ کی گفتگو ہوئی ہے اور بائیڈن نے انہیں پہلی مرتبہ الٹی میٹم دیا ہے کہ آپ ایران پر حملہ نہیں کریں گے، اگر کوئی کارروائی کرتے ہیں تو ہم سے پوچھیں اور اگر آپ نے حملہ کیا تو ہم آپ کا ساتھ نہیں دیں گے۔
سید کا کہناتھا کہ دوسرا پیغام ایران کی طرف سے امریکہ کو گیا ہے کہ اگر اسرائیل نے حملہ کرنے کی کوشش کی اور امریکہ اس میں شامل ہوا تو مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر ہم حملہ کریں گے، میرے خیال میں امریکہ نہیں چاہتا کہ کوئی بڑی جنگ ہو کیونکہ وہ کنٹرول نہیں کی جا سکے گی<ref>[https://siasiyat.com/ ایران نے اسرائیل کا بھرم توڑ دیا۔ مشاہد حسین سید] siasiyat.com-شائع شدہ: 15اپریل 2024ء-اخذ شدہ:15اپریل 2024ء۔</ref>۔
اسرائیل [[فلسطین|فلسطینیوں]] کے خلاف اخلاقی، سیاسی، سفارتی اور قانونی لحاظ سے جنگ ہار چکا ہے اور ایسی صورت میں وہ ایران سے جنگ کے متحمل نہیں ہو سکتے۔
سید نے مزید کہا کہ جس طرح امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی سیکیورٹی کونسل اور جی سیون ممالک کا اجلاس طلب کیا ہے، اسی طرح پاکستان کو چاہیے کہ وہ اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس بلائے اور اس میں کہے کہ ہم حق، انصاف اور عالمی قوانین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس طلب کر کے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی جائے، [[غزہ]] میں سیز فائر کا مطالبہ کیا جائے اور اقوام متحدہ کے ذریعے مذاکرات کر کے اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔
مشاہد حسین سید کا مزید کہنا تھا کہ 35 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، 75 ہزار سے زائد زخمی ہیں، لاکھوں بے گھر ہو گئے ہیں اور آج ایک ملک نے ثابت کردیا کہ اگر ہم اکٹھے ہوتے تو یہ نوبت نہ آتی، ہمیں اس معاملے میں کھڑا ہونا چاہیے جس سے جنگ کے منڈلاتے بادل چھٹ جائیں گے۔
== پاک-ایران تعلقات کا نیا دور ==
صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے تین روزہ دورۂ پاکستان کے موقع پر حکومتی و عوامی سطح پر تاریخی اور والہانہ استقبال پاک ایران دوستی اور گہرے تعلقات کی واضح علامت ہے۔
موجودہ حکومت سے اختلافات اپنی جگہ، مگر ایرانی سرکاری وفد کا جس انداز میں استقبال صدر، وزیراعظم اور دیگر سیاسی شخصیات کی جانب سے ہوا، جو پروٹوکول دیا گیا، وہ مستقبل میں پاک ایران تعلقات کے ساتھ دونوں ملکوں کے عوام کے روابط میں استحکام کاسبب بنے گا۔
وزیراعظم پاکستان نے خصوصی طور پر [[فلسطین]] کے حوالے سے ایران کے جرأت مندانہ مؤقف کی تائید کی اور صدر ایران نے پاکستان کی سرزمین پر فلسطین کے مظلومین کی حمایت کی، اس سے یقیناً بانی پاکستان [[ محمد علی جناح|قائد اعظم محمد علی جناح]] کی روح کو سکون ملا ہوگا، کیونکہ بانی پاکستان نے ہی اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دیا تھا اور فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کی تھی۔
آیت اللہ ر‏ئیسی نے حکومتی ارکان سے گفتگو، علماء سے ملاقات اور پاکستان کے نام جو پیغام دیا اور مملکت عزیز پاکستان کے ساتھ رہبر اور ایرانی عوام کے پرخلوص روابط اور تعلقات کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کیا جو پاک - ایران تعلقات میں ایک نئی نوید ہے۔
صدر ایران کے ساتھ ان کی اہلیہ کی مختلف پروگراموں میں شرکت اور خواتین سےخطاب بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے، چونکہ جمیلہ علم الھدیٰ خود ایک پی ایچ ڈی اسکالر، ماہر تعلیم، سینکڑوں کتب کی مصنف اور ایک یونیورسٹی کی سربراہ بھی ہیں۔
جمہوریہ اسلامی ایران کے نظام تعلیم میں ان کے فلسفی و اسلامی نظریات کو بنیادی مقام واہمیت حاصل ہے اور عصر حاضر کی [[مسلمان]] خواتین کے لیے ایک رول ماڈل بھی ہیں۔ ایک خاتون حجاب کی پابندی، اسلامی اقدار وروایات کی رعایت کے ساتھ خواتین کے حقوق کی علمبردار اور تعلیم، تربیت اور ثقافتی و قومی امور میں حصہ لے سکتی ہے
انہوں نے خواتین کی تقریبات میں یہ اہم پیغام دیا کہ ایک عورت کا اسلامی کردار کیسا ہونا چاہیے۔
امت مسلمہ خصوصا مسئلہ فلسطین اور پاک ایران تعلقات کے بارے میں جن امور پر دونوں حکومتی سربراہان کے درمیان بات چیت ہوئی اور دو طرفہ جن یادداشتوں پر اتفاق کیا گیا، اگر حکومت پاکستان بیرونی و اندرونی دباؤ کے مقابلے میں استقامت دکھائے اور ایران کے ساتھ ملکر مسائل کو حل کرنے کے لیے عملی اقدام کرے تو یہ مملکت پاکستان کے استحکام کا باعث ہوگا، کیونکہ ایران نے تمام تر سامراجی طاقتوں کی مزاحمت اور مخالفت کے باوجود اپنے دوستوں کاساتھ دیا۔وہ سب کے سامنے واضح ہے، جیسے فلسطین، لبنان، شام، عراق، یمن اور دیگر دوست ممالک کے ساتھ ہمیشہ وفاداری کو نبھایا ہے<ref>[https://ur.hawzahnews.com/news/398394/ ایرانی صدر کا دورۂ پاکستان؛ اثرات اور توقعات]-ur.hawzahnews.com-شائع شدہ از:24اپریل 2024ء-اخذ شدہ بہ تاریخ:24اپریل 2024ء۔</ref>۔
== ایران و پاکستان کی مسلح افواج کا تعاون، امن و پائیداری کا باعث ==
پاک فوج کے سپہ سالار نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی کے دورۂ پاکستان کے موقع پر ان سے ملاقات کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنرل سید عاصم منیر کی صدر سید ابراہیم رئیسی سے ہونے والی اس ملاقات میں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور خاص طور پر علاقے میں امن و پائیداری نیز سرحدوں پر سیکورٹی کے موضوع پر گفتگو کی۔
فریقین نے دو طرفہ تعاون میں فروغ اور اس کے ساتھ ہی علاقے میں امن و پائيداری نیز معاشی ترقی کے لئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق بھی کیا ہے۔
آیت اللہ سید ابراہیم رئيسی نے اس ملاقات ميں زور دیا ہے کہ ایران و پاکستان، مسلح افواج کے تعاون سے دونوں ملکوں اور علاقے کے امن و امان و پائیداری کو مضبوط کر سکتے ہیں۔
اس ملاقات میں پاکستانی فوج کے سربراہ نے ایران و پاکستان کی سرحدوں کو امن و دوستی کی سرحد قرار دیا اور سرحدی امور پر دونوں ملکوں کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیا تاکہ دہشت گرد دونوں ملکوں کے بردارانہ و دیرینہ تعلقات کو خطرے سے دوچار نہ کر سکيں <ref>[https://ur.hawzahnews.com/news/398380/%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%88-%D9%BE%D8%A7%DA%A9%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%D9%85%D8%B3%D9%84%D8%AD-%D8%A7%D9%81%D9%88%D8%A7%D8%AC-%DA%A9%D8%A7-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D9%88%D9%86-%D8%A7%D9%85%D9%86-%D9%88-%D9%BE%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D8%AF%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D8%A8%D8%A7    ایران و پاکستان کی مسلح افواج کا تعاون، امن و پائیداری کا باعث]- ur.hawzahnews.com-شا‏ئع شدہ از:24اپریل 2024ء-اخذ شدہ بہ تاریخ:24اپریل 2024ء۔</ref>۔


== حوالہ جات ==
== حوالہ جات ==
confirmed
2,625

ترامیم