"جزیرۂ نما سیناء" کے نسخوں کے درمیان فرق

ویکی‌وحدت سے
(«'''جزیرۂ نما سیناء''' یا صحرائے سیناء مثلث کی شکل کا ہے اور مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے درمیان زمینی پل کا کام کرتا ہے۔ اس جزیرہ نما کی سرحد شمال سے بحیرہ روم اور مقبوضہ علاقے اور مشرق سے غزہ کی پٹی سے ملتی ہے۔ جزیرہ نما سیناء کے مغرب م...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 13:45، 5 مارچ 2024ء

جزیرۂ نما سیناء یا صحرائے سیناء مثلث کی شکل کا ہے اور مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے درمیان زمینی پل کا کام کرتا ہے۔ اس جزیرہ نما کی سرحد شمال سے بحیرہ روم اور مقبوضہ علاقے اور مشرق سے غزہ کی پٹی سے ملتی ہے۔ جزیرہ نما سیناء کے مغرب میں نہر سویز ہے جس کے پار مصر کا افریقی حصہ واقع ہے۔ سینائی جنوب مغرب سے خلیج سویز اور جنوب سے بحیرہ احمر سے متصل ہے۔ خلیج عقبہ جنوب مشرق میں سیناء سے ملتی ہے۔ جزیرہ نما سیناء کا کل زمینی رقبہ تقریباً 60 ہزار مربع کلومیٹر ہے۔ جزیرہ نما سیناء مصر کا حصہ ہے۔ جزیرہ نما سیناء کا جغرافیائی اور تزویراتی محل وقوع دنیا کے غاصبوں اور جنگجوؤں، امریکہ اور صیہونی حکومت بلکہ ان کے نمائندوں جیسا کہ تکفیری گروہوں کی لالچی نگاہوں کو اس پر خصوصی نگاہ رکھنے کا سبب بنا ہے۔