مسودہ:عباس نیلفروشان
عباس نیلفروشان | |
---|---|
پورا نام | عباس نیلفروشان |
دوسرے نام | حاج عباس نیلوفری |
ذاتی معلومات | |
پیدائش کی جگہ | ایران اصفهان |
وفات کی جگہ | لبنان ، ضاحیه بیروت |
مذہب | اسلام، شیعہ |
مناصب | سپاه پاسداران کی زمینی افواج کے سربراه کے مشیر اعلی ، مزاحمتی بلاک کے رکن ممالک کی افواج کے مشیر ، سنه 1398ش سے پاسداران انقلاب اسلامی کی کاروائیوں کے مشیر ، پاسداران انقلاب اسلامی کی کاروائیوں کے جانشین |
شهید عباس نیلفروشان کو ایران ، عراق جنگ اور اس کے بعد سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کے ممتاز اور معروف کمانڈروں میں شمار کیا جاتا ہے اور ساتھ ہی وہ مزاحمتی محاذ کی ایک موثر شخصیت ہیں۔ وہ صیہونی حکومت اور دیگر جارح قوتوں کے خطرات کے مقابلے میں فوجی اور سفارتی منصوبہ بندی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی حکمت عملی میں فعال اور ساتھ ساتھ پورے علاقے میں مزاحمتی قوتوں کے درمیان رابطہ کار تھے۔ شهید نیلفروشان 27 ستمبر 2024ء بروز جمعہ شام کے وقت بیروت کے جنوبی ضاحیه نامی جگه میں صیہونی حکومت کے میزائل حملے میں لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ اور دیگر مزاحمتی محور کے کمانڈروں کے ساتھ شہید ہوئے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی زمینی افواج کے کمانڈر کے مشیر اعلی ، پاسداران انقلاب کی جنگی کاروائیوں کے مشیر، امام حسین علیہ السلام مرکزی ہیڈکوارٹر کے جانشین، مزاحمتی محاذ کے رکن ممالک کے فوجی مشیروغیره آپ کی عسکری سرگرمیوں میں شامل هیں۔