مسودہ:طارق مسعود

ویکی‌وحدت سے

طارق مسعوددیوبندی مکتب فکر سے وابستہ پاکستانی عالمِ دین ہیں۔ آپ تبلیغی جماعت سے بھی وابستہ ہیں۔ طارق مسعود بطور مہمان اکثر پاکستانی ٹیلیوژن چینلز پر بطور اسکالر مدعو کیے جاتے ہیں اور اپنی خوش اخلاقی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بھی کافی مقبول ہیں۔

سوانح عمری

آپ 4 مارچ 1975ء کو سرگودھا میں پیدا ہوئے۔ ان کے والدین قیام پاکستان کے بعد ہندوستان سے ہجرت کر کے پاکستان آئے اس کے بعد کراچی منتقل ہو گئے جہاں وہ پاکستان نیوی میں ملازمت کرتے تھے۔ ان کی پہلی شادی 2005ء میں ہوئی اس کے بعد 2008ء میں انہوں نے دوسری شادی کی جب کہ ان کی تیسری شادی 2018ء میں ہوئی اور ان کے 12 بچے ہیں۔

اس کے بعد نارتھ کراچی کی مشہور جامع مسجد الفلاحیہ میں گذشتہ دس سال سے امامت کروا رہے ہیں اس کے علاوہ جمعہ کے خطبات اور اتوار کو عشا کی نماز کے بعد درس دیتے ہیں۔

تعلیم

طارق مسعود نے ابتدائی تعلیم کراچی سے حاصل کی اس کے بعد سندھ مسلم سائنس کالج میں داخلہ لیا مگر انٹر کی تعلیم مکمل کرنے سے قبل ہی جامعۂ الرشید کراچی سے دینی تعلیم حاصل کی جہاں انہوں نے آٹھ سال درس نظامی کی تعلیم حاصل کی اس کے بعد دو سال حدیث کی تعلیم مکمل کی۔

اساتذہ

  • مفتی ابولبابہ شاہ منصور
  • رشید احمد لدھیانوی

علمی آثار

  • ایک سے زائد شادیوں کی ضرورت کیوں؟ (پارٹ 1)
  • ایک سے زائد شادیوں کی ضرورت کیوں؟ (پارٹ 2)
  • فیملی پلاننگ