اخوان المسلمین الجزائر

اخوان المسلمین الجزائرایک اسلام پسند تنظیم هے جو عسکری ، علمی ، فکری اور سماجی سرگرمیوں میں عرصه دراز سے سرگرم عمل هے. الجزائر میں اخوان المسلمین کی تاریخ کا آغاز ایک گروپ اور تنظیم کے طور پر 1960 ءکی دہائی سے هوا هے جو انجمن الجزائر کے مسلم اسکالرز کی قیادت میں چلنے والی اصلاحی تحریک کے نتیجے میں وجود میں آئی ہے، اس تحریک کو اخوان کے ارکان اپنے فکری اور نظریاتی منبع سمجھتے هیں۔اخوان المسلمون نے الجزائر میں حکومت کو تکفیری سلفی لہر کا مقابلہ کرنے میں بڑی خدمات فراہم کیں، جس کی نمائندگی اسلامک سالویشن فرنٹ(الجبهة الإسلامية للإنقاذ) کرتی ہے، جس نے 1992 میں پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 188 نشستوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی.

اخوان المسلمین الجزائر
اخوان المسلمین الجزایر.jpg
پارٹی کا نامحرکة المجتمع الاسلامی
قیام کی تاریخ1991 ء، 1369 ش، 1411 ق
بانی پارٹیشیخ محفوظ نحناح
پارٹی رہنما
  • أبو جره سلطانی
  • أحمد سحنون
  • عبدالحمید بن بادیس
  • عبدالقادر الجزائری
  • عبدالمجید مناصره
  • مالک بن نبی
  • محمد البشیر الابراهیمی
  • محمد بو سلیمانی
  • محمدجمعه

تاسیس

جب مصر میں اخوان المسلمین جماعت وجود میں آئی۔ اور اس کی سرگرمیاں دوسرے اسلامی ممالک میں پھیل گئی۔ تو ان ممالک میں بھی انهی نظریات اور اهداف کی تحت مختلف اسلامی جماعتیں وجود میں آئیں۔ ان میں سے اکثر کا نام اخوان المسلمین هی تھا۔ جبکه بعض جماعتیں ، دوسرے ناموں سے تشکیل پائی۔ اگر چه سب کا هدف اور فکری و سماجی منهج ایک تھا. الجزائر میں اس تحریک کی بنیاد- سنه 1991ء کو شیخ محفوظ نحناح کے هاتھوں حرکة المجتمع الاسلامی کے نام پر رکھی گئی. 1988 ءکے آخر میں، شیخ محفوظ نحناح نے شیخ محمد بسلیمانی کے ساتھ مل کر- رہنمائی اور اصلاحی سوسائٹی -کے قیام میں حصہ لیا - اور شیخ احمد سہنون کی سربراہی میں- اسلامی کالنگ ایسوسی ایشن -کے قیام میں بھی حصہ لیا۔ اس کے بعد انهوں نے سنه ء 1991ء کو حرکه المجتمع الاسلامی کی بنیاد رکھی۔ لیکن بعد میں جب سیاسی جماعتوں کو ان کے ناموں ساتھ "اسلامی" کا لفظ استعمال کرنے اور اس نام کے ساتھ سیاسی سرگرمیوں میں حصه لینے سے منع کرنےکا قانون پاس هوا۔ تو انهوں نے اپنی جماعت کا نام تبدیل کرکے- حرکه المجتمع السلم رکھا.اور سیاست میں حصه لیا اور اس جماعت کے ارکان ، وزارت کے عهدوں پر فائز رهے.[1]

حوالہ جات

  1. محفوظ نحناح -aljazeera.net (زبان عربی)- تاریخ درج شده: 20 نومبر2014 تاریخ اخذ شده: 27 9مئی 2024ء-