زمرہ:شام

نظرثانی بتاریخ 09:45، 29 جنوری 2024ء از Mahdipor (تبادلۂ خیال | شراکتیں) («'''شام''' (عربی سوریہ) مغربی ایشیا کا ایک بڑا اور تاریخی ملک ہے۔ شام اسلامی ممالک میں سے ایک ہے اور اس کے شمال میں ترکی، مشرق اور جنوب مشرق میں عراق ، جنوب میں اردن ، جنوب مغرب میں فلسطین اور مغرب میں لبنان واقع ہے۔ یہ ملک دنیا کے قدیم ترین ممالک میں...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)

شام (عربی سوریہ) مغربی ایشیا کا ایک بڑا اور تاریخی ملک ہے۔ شام اسلامی ممالک میں سے ایک ہے اور اس کے شمال میں ترکی، مشرق اور جنوب مشرق میں عراق ، جنوب میں اردن ، جنوب مغرب میں فلسطین اور مغرب میں لبنان واقع ہے۔ یہ ملک دنیا کے قدیم ترین ممالک میں سے ایک ہے۔ موجودہ دور کا شام (سوریہ) 1946ء میں فرانس کے قبضے سے آزاد ہو گیا تھا۔ اس کی آبادی دو کروڑ ہے جس میں اکثریت عربوں کی ہے۔ بہت تھوڑی تعداد میں سریانی، کرد، ترک اور دروز بھی اس ملک میں رہتے ہیں۔ شام کا دار الحکومت دمشق ہے، دیگر اہم شہروں میں حلب، حمص، حماہ اور لاذقیہ ہیں۔ اس ملک کا موجودہ صدر بشار الاسد ہے۔