علی رضا اعرافی

ویکی‌وحدت سے
علی رضا اعرافی
اعرافی.jpg
پورا نامآیت الله اعرافی
دوسرے نامڈاکٹر علی رضا اعرافی
ذاتی معلومات
پیدائش1338 ش، 1960 ء، 1378 ق
پیدائش کی جگہایران یزد
اساتذہحاج شیخ مرتضی حائری، آیت الله محمد فاضل لنکرانی، آیت الله وحید خراسانی
مذہباسلام، شیعه
مناصب، امام جمعه قم ، ایران کے تمام دینی مدارس کے سربراه، خبرگان رهبری کونسل کے رکن، المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سابق سربراه اور بورڈ آف ٹرسٹیز کے موجوده رکن، ایران کے ثقافتی انقلاب کی سپریم کونسل کے ممبر

علی رضا اعرافی قم کےامام جمعه ، ایران کے تمام دینی مدارس کے سربراه، خبرگان رهبری کونسل کے رکن، المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سابق سربراه اور بورڈ آف ٹرسٹیز کے موجوده رکن، ایران کے ثقافتی انقلاب کی سپریم کونسل کے ممبر اور دیگر دسوں تعلیمی ، ثقافتی اور سماجی ادارات اور تنظیموں کے سربراه یا اهم رکن ہیں ، وه حوزه علمیه قم کے مدرس اور ایران کی اهم یونیورسٹیوں کے اعلی دورس کے ممتاز اساتذه میں سے ہیں۔ انهوں نے اپنی زندگی میں سیاسی اور سماجی نمایاں کارکردگی کے علاوه بے شمار علمی اور تحقیقاتی کارنامے سرانجام دیے ہیں۔